کروشیا میں ترک فائر فائٹنگ طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

جمعہ 14 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کروشیا میں ترکیہ کا فائر فائٹنگ طیارہ حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہوگیا، جس میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔ یہ واقعہ اس حادثے کے صرف 2 دن بعد پیش آیا ہے جس میں ترکیہ کے ایک فوجی طیارے کے گرنے سے 20 اہلکار جان کی بازی ہار گئے تھے۔ یہ بات ترکی کے وزیرِ جنگلات ابراہیم یماقلی نے بتائی۔

وزیر کے مطابق 2 ترک فائر فائٹنگ طیارے وطن واپس لوٹ رہے تھے کہ ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ ان میں سے ایک طیارہ کروشیا کے ایک ایئرپورٹ پر بحفاظت اُتر گیا جبکہ دوسرا گر کر تباہ ہوگیا۔

مزید پڑھیں: ترکیہ کا فوجی طیارہ جارجیا میں گر کر تباہ، عملے کے تمام 20 اہلکار جاں بحق

وزیر نے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا کہ طیارے کا ملبہ کروشیا کے شہر سینج کے قریب مل گیا ہے اور اس المناک حادثے میں ہلاک ہونے والے پائلٹ کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔

وزارت نے پہلے بتایا تھا کہ 2 اے ٹی 802 فائر فائٹنگ طیارے بدھ کی صبح ترکیہ سے زغرب میں مقررہ مینٹیننس کے لیے روانہ ہوئے تھے، لیکن خراب موسم کے باعث انہیں مغربی شہر ریئیکا کے ایئرپورٹ پر رات گزارنا پڑی۔ جمعرات کو شام 5 بج کر 38 منٹ پر دونوں طیاروں نے دوبارہ پرواز بھری، مگر موسم کی خرابی کے باعث انہیں واپس لوٹنا پڑا۔

وزارت کے مطابق ایک طیارہ ریئیکا ایئرپورٹ پر اُتر گیا، لیکن 6 بج کر 25 منٹ پر دوسرے طیارے سے ریڈیو رابطہ ختم ہوگیا، جس کے بعد تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں شروع کی گئیں۔

مزید پڑھیں: ترکیہ کا فوجی کارگو طیارہ گر کر تباہ، ہلاکتوں کا خدشہ

یہ حادثہ اس وقت سامنے آیا جب ترکیہ نے چند گھنٹے قبل جارجیا میں منگل کے روز گر کر تباہ ہونے والے فوجی کارگو طیارے میں مارے جانے والے 20 اہلکاروں کی میتیں واپس لائیں۔ طیارہ آذربائیجان سے واپسی پر حادثے کا شکار ہوا تھا۔

حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ احتیاطاً ترکی کے تمام C-130 کارگو طیاروں کی پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

علی الزیدی کو عراق کا وزیراعظم منتخب ہونے پر شہباز شریف کی مبارکباد، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

کیا اداکاری کرنے والے اے آئی بوٹس کو آسکر ایوارڈ مل سکے گا؟ اکیڈمی نے وضاحت جاری کردی

سعودی عرب کے علاقے قصیم میں نجی عجائب گھروں کا مقامی تاریخی ورثے کی حفاظت میں اہم کردار

گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کی منظوری، شہر میں جدید سفری سہولت کا منصوبہ حتمی مرحلے میں

چترال سے ہتھیائے گئے نایاب قرآنی نسخے کی برطانیہ میں نیلامی

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری