ترکیہ کا فوجی طیارہ جارجیا میں گر کر تباہ، عملے کے تمام 20 اہلکار جاں بحق

بدھ 12 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

۔

۔

ترکیہ کی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ جارجیا میں گر کر تباہ ہونے والے ترکیہ کے فوجی کارگو طیارے میں سوار تمام 20 اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔ حادثے کی تحقیقات جائے وقوعہ پر جاری ہیں۔

یہ واقعہ منگل کے روز اس وقت پیش آیا جب  سی 130 ہرکولیس طرز کا فوجی طیارہ آذربائیجان کے شہر گنجہ سے اڑان بھرنے کے بعد جارجیا کے سرحدی علاقے سغناغی میں زمین سے ٹکرا گیا۔

مزید پڑھیں: ترکیہ کا فوجی کارگو طیارہ گر کر تباہ، ہلاکتوں کا خدشہ

وزیرِ دفاع یاسر گلر نے بدھ کو سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ ہمارے بہادر ساتھی شہید ہوگئے ہیں اور انہوں نے شہید اہلکاروں کی تصاویر بھی جاری کیں۔ وزارتِ دفاع کے مطابق ترکیہ اور جارجین حکام پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم نے بدھ کی صبح جائے حادثہ پر ملبے کا معائنہ شروع کردیا ہے۔

جارجیا کی فضائی ٹریفک کنٹرول سروس ساکیوروناویگاتسیا کے مطابق طیارہ جارجیا کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے کچھ دیر بعد ریڈار سے غائب ہوگیا تھا اور حادثے سے قبل کسی قسم کا ایمرجنسی سگنل موصول نہیں ہوا۔

آذربائیجان کے میڈیا کی جانب سے جاری ویڈیوز میں حادثے کے بعد آسمان میں اٹھتا ہوا سیاہ دھواں اور زمین پر بکھرا ہوا ملبہ دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: روس میں فوجی ہیلی کاپٹر تباہ، 5 افراد ہلاک، حادثے کی ویڈیو وائرل

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے اس واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق اہلکاروں کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔ آذربائیجان اور جارجیا کے سربراہانِ مملکت کے علاوہ نیٹو سیکرٹری جنرل اور ترکیہ میں امریکی  سفیر نے بھی اپنے تعزیتی پیغامات میں ترکیہ کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کیا ہے۔

امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن، جو سی 130 طیارے کی سازندہ ہے، اس نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ تحقیقات میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

یہ حادثہ 2020 کے بعد ترکیہ کی مسلح افواج کا سب سے بڑا فضائی سانحہ سمجھا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

علی الزیدی کو عراق کا وزیراعظم منتخب ہونے پر شہباز شریف کی مبارکباد، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

کیا اداکاری کرنے والے اے آئی بوٹس کو آسکر ایوارڈ مل سکے گا؟ اکیڈمی نے وضاحت جاری کردی

سعودی عرب کے علاقے قصیم میں نجی عجائب گھروں کا مقامی تاریخی ورثے کی حفاظت میں اہم کردار

گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کی منظوری، شہر میں جدید سفری سہولت کا منصوبہ حتمی مرحلے میں

چترال سے ہتھیائے گئے نایاب قرآنی نسخے کی برطانیہ میں نیلامی

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری