بنگلہ دیش کے لیجنڈری بلے باز مشفق الرحیم نے کونسا تاریخی اعزاز اپنے نام کیا؟

بدھ 19 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے لیجنڈری وکٹ کیپر بیٹر مشفق الرحیم نے ملک کی جانب سے 100 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بن کر تاریخ رقم کر دی۔

ڈھاکا کے شیرِ بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کے درمیان جاری دوسرا ٹیسٹ میچ اُن کے کیریئر کا 100 واں ٹیسٹ ہے۔ میچ سے قبل ایک خصوصی تقریب میں سابق کپتان حبیب البشر نے مشفق الرحیم کو یادگاری ٹیسٹ کیپ پیش کی، جب کہ سابق کپتان اکرم خان نے انہیں بطور محبت ایک خصوصی تحفہ دیا۔

یہ بھی پڑھیے: ایک ہی میچ میں مشفق الرحیم کے کئی ریکارڈز، یونس خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

کپتان نجم الحسین شانتو بھی موقع پر موجود تھے، جنہوں نے دونوں ٹیموں کے پلیئنگ11 کی دستخط شدہ جرسیز رحیم کو پیش کیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشفق الرحیم نے کہا کہ میں اپنے تمام ساتھیوں، کوچز، مداحوں، اپنے خاندان اور خصوصاً اپنی اہلیہ کا شکرگزار ہوں، جنہوں نے میرے لیے بہت قربانیاں دیں۔ میں ہمیشہ کی طرح 100 فیصد محنت جاری رکھوں گا اور بنگلہ دیش کرکٹ کے لیے بہترین کی امید رکھتا ہوں۔

کپتان شانتو نے اسے بے مثال کارنامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی محنت نے ہم سب کو متاثر کیا ہے۔ آپ ہمیشہ ٹیم کے بارے میں سوچتے ہیں، اور آپ کا سفر ہر نوجوان کھلاڑی کے لیے تحریک ہے جو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا خواب رکھتا ہے۔

مشفق الرحیم کے ٹیسٹ ریکارڈز

مشفق الرحیم اب تک 100 ٹیسٹ میچوں میں 6351 رنز بنا چکے ہیں، جو بنگلہ دیش کی جانب سے کسی بھی کھلاڑی کے سب سے زیادہ رنز ہیں۔ وہ ملک کے واحد بیٹر ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 6000 سے زائد رنز بنائے۔ ان کا سب سے زیادہ اسکور 219 ناٹ آؤٹ ہے، جب کہ وہ 12 سنچریاں اور 27 نصف سنچریاں بنا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش کے اہم بلے باز مشفق الرحیم کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

وہ بین الاقوامی کرکٹ میں بھی بنگلہ دیش کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔

ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لحاظ سے مشفق الرحیم کے بعد مومن الحق (75)، شکیب الحسن (71) اور تمیم اقبال (70) کا نمبر آتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نگاہے یا رسول اللہ نگاہے

معروف PUBG کنٹینٹ کریئیٹر فاروق احمد کا انتقال کیسے ہوا؟ موت کی وجہ سامنے آگئی

اسحاق ڈار کی برطانوی قومی سلامتی مشیر سے ملاقات، خطے کی سیکیورٹی اور پاک برطانیہ تعاون پر تبادلہ خیال

انڈونیشیا: بدعنوانی کے خلاف ہزاروں افراد پارلیمنٹ کے سامنے پہنچ گئے، پولیس کے ساتھ جھڑپیں

بچوں کے لیے فیس بک، انسٹاگرام پر بڑا کریک ڈاؤن، روزانہ صرف 2 گھنٹے استعمال کی اجازت

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ