چترال حملے میں ملوث طالبان لیڈر ٹی ٹی پی کنٹرول کمیشن کا سربراہ مقرر

جمعہ 21 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغان طالبان نے ایک ایسے رہنما کو کالعدم ٹی ٹی پی کو کنٹرول کرنے والے ’اصلاحی کمیشن‘کا سربراہ مقرر کیا ہے، جو ماضی میں پاکستان کے خلاف ہونے والی کارروائیوں میں براہِ راست ملوث رہا ہے۔

مولوی قاسم خالد، ایک متنازع تعیناتی

گزشتہ دنوں افغان طالبان نے مولوی قاسم خالد کو اصلاحی کمیشن کا سربراہ مقرر کیا ہے۔ اس شخصیت کا تعلق حقانی نیٹ ورک سے سمجھا جاتا ہے اور وہ صوبہ نمروز، کابل اور کنڑ کے گورنر رہ چکے ہیں۔

جب وہ کنڑ کے گورنر تھے تو 2023 میں چترال پر ٹی ٹی پی کا بڑا حملہ ہوا تھا، جس میں مولوی قاسم خالد نے ٹی ٹی پی کو سہولت کاری فراہم کی، حملے کی منصوبہ بندی کروائی، ٹی ٹی پی کے گروہوں کو منظم کیا۔

یہ بھی پڑھیے طالبان نے پُرامن چترال اور کیلاش کو نشانہ کیوں بنایا؟

پاکستان کے سیکیورٹی اداروں کے مطابق مولوی قاسم خالد نہ صرف سہولت کار بلکہ منصوبہ ساز بھی تھا۔

کمیشن کا کردار

اصلاحی کمیشن بنیادی طور پر امیر کے احکامات پر عمل درآمد کی نگرانی کرتا ہے، افغان سیکیورٹی فورسز میں ڈسپلن پر نظر رکھتا ہے، افغانستان کی سرزمین سے ہونے والی ’جہادی کارروائیوں‘  پر نظر رکھتا ہے۔  ٹی ٹی پی، حافظ گل بہادر گروپ اور دیگر عسکری گروہوں کی سرگرمیوں کا جائزہ لینا بھی اسی کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیے   چترال میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 7 دہشت گرد ہلاک، 6 زخمی

دلچسپ (اور پاکستان کے لیے تشویش ناک) بات یہ ہے کہ  اسی شخص کو ٹی ٹی پی جیسے گروہوں کی نگرانی کا ذمہ دیا گیا ہے جو خود ان کی مدد کرتا رہا ہے۔

پاکستان کی تشویش

پاکستان کا مؤقف ہے کہ حقانی نیٹ ورک کا ٹی ٹی پی کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ افغان طالبان ٹی ٹی پی کے خلاف مؤثر کارروائی نہیں کر رہے ہیں۔ا ور  ایسی تقرریاں افغان طالبان رجیم کی پالیسی کا واضح اشارہ ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ فیصلہ پاکستان افغانستان تعلقات میں مزید کشیدگی پیدا کر سکتا ہے۔ تاہم ماہرین اس فیصلے کو ناقابل فہم بھی قرار دیتے ہیں کہ ایک ایسے وقت میں جب پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان کشیدگی کے باعث افغان عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم