ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی )انڈر 17 کوالیفائرز میچ میں پاکستان نے کمبوڈیا کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان فٹبال ٹیم رواں ماہ ایشین کپ کوالیفائرز کے لیے ایکشن میں نظر آئے گی
اے ایف سی انڈر 17 کوالیفائرز میں پاکستان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کمبوڈیا کو شکست دی، پاکستان کی جانب سے محمد عبداللہ، عبدالصمد اور حمزہ یاسر نے گول اسکور کیے۔
میچ کے دوران قومی ٹیم نے مجموعی طور پر بہتر کھیل پیش کیا، تاہم بعض کھلاڑیوں کی فٹنس اور بال پر جلد بازی تشویش کا باعث رہی۔ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق اگلے میچ سے قبل ان خامیوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت ایک بار پھر کیوں معطل کردی؟
پاکستان اب اپنا اگلا میچ میزبان کرغزستان کے خلاف 24 نومبر کو کھیلے گا۔













