وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

بدھ 26 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف 26 سے 27 نومبر تک بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ دورے میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اور سینیئر افسران بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

مزید پڑھیں: نیویارک میں اسحاق ڈار کی بحرینی وزیر خارجہ سے ملاقات

دورے کے دوران وزیراعظم بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ اور نائب وزیراعظم شیخ خالد بن عبداللہ الخلیفہ سے اعلیٰ سطح ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم کا سرکاری دورہ پاکستان اور بحرین کے دیرینہ خوشگوار تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: بحرین کے وزیر داخلہ اسلام آباد پہنچ گئے، اعلی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے

دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان نتائج پر مبنی اور تزویراتی شراکت داری کو فروغ دینا، گرمجوش تعلقات کو مستحکم کرنا اور عوام سے عوام کے روابط کو مضبوط بنانا ہے، تاکہ باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp