ہانگ کانگ آتشزدگی، 65 ہلاک، 300 لاپتا، 2 مشتبہ افراد گرفتار

جمعرات 27 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہانگ کانگ کے علاقے تائی پو میں واقع وانگ فوک کورٹ اپارٹمنٹ کمپلیکس میں لگنے والی خوفناک آگ کو فائر فائٹرز نے 24 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو میں کر لیا۔ سانحے میں کم از کم 65 افراد ہلاک جبکہ تقریباً 300 افراد اب بھی لاپتا ہیں جس نے اسے ہانگ کانگ کی 77 سال کی سب سے ہلاکت خیز آتش زدگی بنا دیا ہے۔

شدید گرمی اور دھوئیں کے باعث امدادی کام مشکل

ریسکیو اہلکاروں نے انتہائی بلند درجہ حرارت اور گھنے دھوئیں کے باوجود عمارت کی بالائی منزلوں تک پہنچنے کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھیں جہاں بڑی تعداد میں رہائشیوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہانگ کانگ میں رہائشی ٹاورز میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 55ہوگئی

کمپلیکس کی 32 منزلہ عمارتوں میں 4,600 سے زائد افراد رہائش پذیر ہیں۔ متعدد گھروں کے متاثر ہونے کے بعد 900 سے زائد رہائشیوں کو عارضی شیلٹرز منتقل کیا گیا۔

غمزدہ خاندان اپنے پیاروں کی تلاش میں

ایک خاتون اپنی بیٹی کی گریجویشن کی تصویر اٹھائے پناہ گاہ کے باہر دھاڑیں مار کر رو رہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ میری بیٹی اور اس کے والد ابھی تک نہیں ملے اور ہمارے پاس تو پانی تک نہیں تھا کہ آگ بجھا پاتے۔

تعمیراتی کمپنی پر سنگین غفلت کا الزام

پولیس کے مطابق آگ کے پھیلاؤ کی بنیادی وجہ وہ حفاظتی مواد تھا جو عمارت کی مرمت کے دوران استعمال کیا گیا اور جو فائر سیفٹی معیار پر پورا نہیں اترتا تھا۔

حکام نے Prestige Construction and Engineering Company Limited  کے دفاتر پر چھاپہ مار کر عملے کی فہرست، کمپیوٹرز، موبائل فونز اور دستاویزات قبضے میں لے لیں۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ ایولین چونگ نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ کمپنی کے ذمہ دار افراد کی سنگین غفلت کے باعث آگ بے قابو ہوئی اور بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔

2 ڈائریکٹرز اور ایک انجینئرنگ کنسلٹنٹ کو غیر ارادی قتل کے شبے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

چینی صدر کی ہدایت، حکومتی معاونت کا اعلان

چینی صدر شی جن پنگ نے آگ بجھانے اور نقصانات کم سے کم کرنے کے لیے ہمہ جہتی کوششیں کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیے: ایئر انڈیا کی پرواز تکنیکی مسئلے کے شبہ پر بحفاظت ہانگ کانگ ایئرپورٹ لوٹ آئی

ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے متاثرین کے لیے 300 ملین ہانگ کانگ ڈالر کے امدادی فنڈ کا اعلان کیا۔

بامبو اسکیفولڈنگ کے استعمال پر سوالات

واقعے کے بعد حکومت نے بامبو اسکیفولڈنگ کی جگہ میٹل اسکیفولڈنگ کے استعمال پر غور شروع کر دیا ہے، کیونکہ متاثرہ عمارتیں گرین میش اور بانس کی مچان سے ڈھکی ہوئی تھیں، جنہوں نے آگ کے پھیلاؤ کو تیز کیا۔

گرین فیل ٹاور سے موازنہ

ویڈیو فوٹیج میں 2 ٹاورز سے شعلے بلند ہوتے دکھائی دیے جس نے سنہ 2017 کے گرین فِل ٹاور سانحے کی یاد تازہ کر دی جس میں 72 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

گرافٹ اسکینڈل اور تعمیراتی کام کا پس منظر

رپورٹس کے مطابق متاثرہ ہاؤسنگ اسٹیٹ میں 330 ملین ہانگ کانگ ڈالر کی لاگت سے ایک سال سے مرمت کا کام جاری تھا۔

ہر اپارٹمنٹ سے 160,000 سے 180,000 HKD تک کی رقم لی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: بدھ مت سے منسوب قیمتی جواہرات کی ہانگ کانگ میں نیلامی منسوخ، 127 سال بعد بھارت واپس پہنچ گئے

ہانگ کانگ کی اینٹی کرپشن باڈی نے بھی کرپشن کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

عوام میں غم و غصہ

279 سے زائد افراد کا سراغ تاحال نہیں مل سکا۔ ایک آن لائن ایپ میں لاپتا افراد کی تفصیلات شائع ہو رہی ہیں جن میں بوڑھے افراد، بچے اور خاندان شامل ہیں۔

چینی کمپنیوں کی مدد

شہریوں اور اداروں کے ساتھ ساتھ Xiaomi، Geely، Xpeng  اور جیک ما کے فاؤنڈیشن نے بھی متاثرین کے لیے عطیات کا اعلان کیا ہے۔

تباہی کا وسیع تر اثر

ہانگ کانگ میں پہلے ہی آسمان کو چھوتی جائیداد کی قیمتوں پر عوامی ناراضی موجود ہے اور یہ سانحہ دسمبر میں ہونے والے قانون ساز انتخابات سے قبل نئی سیاسی بے چینی پیدا کر سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مخصوص سیاسی جماعت سے وابستہ ٹرول اکاؤنٹس اشتعال پھیلا رہے ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

میرے محکمے میں 20 ارب سے زیادہ کی کرپشن ہوئی، بدعنوان عناصر کو سزا دلانا چاہتے ہیں، سعید غنی

امریکا اور ایران امن معاہدے کے قریب، اسرائیل کی جانب سے لبنان پر مزید کوئی حملہ نہیں ہونا چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ

بنگلہ دیشی کسان کا جرمنی سے عشق، 7 کلومیٹر طویل پرچم لہرا دیا، وجہ انتہائی انوکھی!

کالعدم ایکشن کمیٹی احتجاج چھوڑ کر جانے والوں کو دھمکانے لگی، پولیس نے بڑا اعلان کردیا

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں