ٹائٹینک میں ڈوبے جوڑے کی گھڑی کی ریکارڈ نیلامی، یادگار اشیا کی نیلامی 30 لاکھ پاؤنڈ تک پہنچ گئی

پیر 1 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹائٹینک میں ڈوب کر ہلاک ہونیوالے ایک معمر جوڑے سے برآمد ہونے والی سونے کی پاکٹ واچ ریکارڈ 17 لاکھ 80 ہزار پاؤنڈ میں نیلام ہوگئی۔

نیلامی گھر کے مطابق یہ رقم ٹائٹینک سے متعلق کسی بھی شے کے لیے ادا کی جانے والی سب سے بڑی قیمت ہے، اس سے قبل گزشتہ سال ایک اور سنہری پاکٹ واچ 15 لاکھ 60 ہزار پاؤنڈ میں فروخت ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹائٹینک سے لکھے گئے خط کی 4 لاکھ ڈالرز میں نیلامی، خط کی خاص بات کیا ہے؟

یہ 18 قیراط کی جُولز جیرگنسن کمپنی کی کندہ شدہ گھڑی فرسٹ کلاس مسافر اسائیڈور اسٹراس کی ملکیت تھی، جو اپریل 1912 میں جہاز ڈوبنے کے دوران اپنی اہلیہ آئڈا اسٹراس کے ساتھ ہلاک ہوئے۔

دونوں کو جیمز کیمرون کی فلم ٹائٹینک میں اس جوڑے کے طور پر دکھایا گیا تھا جو آخری لمحوں میں ایک دوسرے کو تھامے ہوئے ہیں۔

گھڑی اسائیڈور اسٹراس کی لاش سے دیگر ذاتی سامان کے ساتھ برآمد ہوئی اور بعد میں خاندان کو واپس کردی گئی تھی، انہیں یہ گھڑی 1888 میں ان کی 43ویں سالگرہ کے موقع پر تحفے میں ملی تھی، جب وہ نیویارک کے مشہور اسٹور ’میسیز‘ کے شراکت دار بنے تھے۔

مزید پڑھیں: ٹائٹینک حادثہ: آخری لمحات میں کیا ہوا تھا، اصل صورتحال کا سراغ لگ گیا

حادثے کی رات یہ جوڑا لائف بوٹس تک پہنچا، لیکن عمر کی وجہ سے جگہ کی پیشکش کے باوجود اسائیڈور نے کہا کہ وہ دوسرے مردوں سے پہلے لفٹ بوٹ میں نہیں بیٹھیں گے۔

آئڈا اسٹراس نے بھی شوہر کو چھوڑنے سے انکار کر دیا اور دونوں کو آخری بار ڈیک چیئرز پر ایک ساتھ بیٹھے دیکھا گیا۔

فرسٹ کلاس ہونے کے باوجود وہ چند ان بدقسمت مسافروں میں شامل تھے جو اس حادثے میں جان سے گئے۔

یہ گھڑی اب تک اسٹراس خاندان ہی کے پاس محفوظ تھی اور اسے ہنری ایلڈرج اینڈ سن کے نیلام گھر میں برطانیہ کے علاقے وِلٹ شائر میں فروخت کیا گیا۔

نیلامی کے دوران آئڈا اسٹراس کا ٹائٹینک کے لیٹر ہیڈ پر لکھا گیا ایک خط ایک لاکھ پاؤنڈ میں بک گیا، جبکہ ٹائٹینک کا مسافروں کی فہرست پر مشتمل ایک دستاویز ایک لاکھ 4 ہزار پاؤنڈ میں فروخت ہوئی۔

آر ایم ایس کارپیتھیا کے عملے کو دی گیا ایک طلائی تمغہ 86 ہزار پاؤنڈ میں نیلام ہوا، ٹائٹینک سے متعلق یادگار اشیا کی اس نیلامی کی مجموعی مالیت 30 لاکھ پاؤنڈ تک جا پہنچی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد حادثہ، جج کے کم عمر بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے 2 جوان لڑکیاں جاں بحق

عمران خان کی رہائی کے لیے موٹروے کو صوابی کے مقام پر بند کیا جائے گا، احمد خان نیازی

سری لنکا کے لیے پاکستان کی انسانی امداد تاخیر کا شکار، بھارت کی جزوی کلیئرنس غیر مؤثر

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹس کے نئے چیف جسٹس نامزد

جسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس میں پیش رفت، ایچ ای سی کے ذریعے متعلقہ تعلیمی ریکارڈ طلب

ویڈیو

کھجور کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات بنانیوالی والی پاکستانی کمپنی

پنجاب کالج کہوٹہ کیمپس ترکھیاں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیئر 2025 کا انعقاد

سعودی عرب: پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار انعقاد

کالم / تجزیہ

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟

بھٹو نیپا چورنگی میں کیوں زندہ نہیں؟