اداکارہ صاحبہ سے متعلق ریمبو کے وہ 2 دعوے جو ہو بہو پورے ہوئے

منگل 23 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشہور پاکستانی اداکارہ صاحبہ نے بتایا ہے کہ جب ریمبو نے انہیں پرپوز کیا تو ان کی والدہ بھی وہاں موجود تھیں،ان کی والدہ نے سمجھا کہ فلم کا کوئی سین ہے۔

پاکستانی اداکار،کامیڈین،پروڈیوسر،ڈائریکٹر اور میزبان افضل خان پاکستانی فلم انڈسٹری میں ریمبو کے نام سے مشہور ہیں ان کی اہلیہ صاحبہ افضل نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ جب ریمبو نے انہیں پرپوز کیا تو ان کی والدہ بھی وہیں موجود تھیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ لاہور کے سفاری پارک میں ایک گانے کی شوٹنگ کر رہی تھیں تو ریمبو پھول چھپا کر ان کے پاس آئے اور پھول پیش کرتے ہوئے انہیں پرپوز کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کی والدہ پاس ہی بیٹھی تھیں انہوں نے سمجھا کہ فلم کا کوئی سین ہے۔

انٹر ویو کے دوران ریمبو نے بتایا کہ انہوں نے صاحبہ کو جب پہلی بار اخبار میں دیکھا تو انہوں نےاپنے دوستوں سے کہا کہ صاحبہ ان کی پہلی فلم کی ہیروئن بنیں گی، ان کے دوستوں نے کہا کہ اگر فلموں میں آنا ہے تو دعا کرو مشہور ہیروئینز ریما خان اور مدیحہ شاہ کے ساتھ کام کرو، صاحبہ کو تو کوئی جانتا بھی نہیں ہے۔

اداکار نے بتایا کہ انہوں نے پہلی فلم صاحبہ کے ساتھ ہی کی اور فلموں میں آنے کے کچھ عرصہ بعد ہی انہوں نے اپنے دوستوں سے کہا کہ یہ آپ کی بھابھی بھی بنیں گی،اداکار نے بتایا کہ جیسا انہوں نےکہا ویسا ہی ہوا۔

انہوں نے پہلی فلم بھی صاحبہ کے ساتھ کی اور ان سے شادی بھی کی۔

صاحبہ افضل نے فلم انڈسٹری میں تقریباً7سال کام کیا اور 50 کے قریب فلمیں بھی کی ہیں اور ان میں سے تقریباً 30فلمیں ریمبو کے ساتھ ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ ریمبو کے ساتھ کافی عرصہ کام کرنے سے انہیں ریمبو کے بارے میں پتہ چلتا رہا کہ ریمبو فطرتاً اچھے انسان ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp