واٹس ایپ پر بھیجے گئے ٹیکسٹ میسجز میں 15منٹ تک ترمیم کی جا سکے گی

منگل 23 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

واٹس ایپ نے پیغام میں ترمیم کا ایک ایسا فیچر متعارف کروایا ہے جس کے ذریعے بھیجے گئے ٹیکسٹ میسجز میں 15منٹ تک تبدیلی کی جا سکے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور دنیا بھر کے لوگوں کے لیے پیغام رسانی کا ایک سستا ترین ذریعہ واٹس ایپ پہلے ہی سے بھیجے  گئے پیغامات کو Delete for everyone کے آپشن کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

تاہم اب واٹس ایپ نے بھیجے گئے پیغامات میں 15منٹ تک ترمیم کرنے کا فیچر عالمی سطح پر متعارف کروا دیا ہے۔

واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر پورے ٹیکسٹ میسج کو دوبارہ لکھنے کی بجائے ٹیکسٹ میں ترمیم کرنے کے آپشن سے وقت کی بچت ہو گی۔

فیس بُک کی ایک پوسٹ میں میٹا ہیڈ مارک زکر برگ نےواٹس ایپ پر نئے فیچر کا اعلان کیا۔اس فیچر کے ذریعے صارفین کو پورا ٹیکسٹ میسج ڈیلیٹ کیے بغیر ہی اپنی غلطیاں درست کرنے میں آسانی ہو گی۔

صارفین ٹیکسٹ میسج بھیجنے کے بعد 15منٹ تک اس میں ترمیم کر سکیں گے۔ یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپ پر تازہ ترین اپ ڈیٹ کے ساتھ دستیاب ہے۔ اسے واٹس ایپ کے ویب انٹر فیس پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

کسی بھی بھیجے گئے واٹس ایپ ٹیکسٹ میسج کو سلیکٹ کرنے سےاسکرین پر مختلف آپشنز ظاہر ہوں گے۔ ان میں سے ایڈیٹ میسج کے آپشن کا انتخاب کرنے سے لکھے ہوئے ٹیکسٹ میسج میں تبدیلی کی جا سکے گی۔

تصویر:WABetainfo

لیکن جس شخص کو ترمیم شدہ ٹیکسٹ میسج بھیجا جائے گا اسے پتہ چل جائے گا کہ میسج میں تبدیلی کی گئی ہے۔

کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں اعلان کیا کہ یہ اپ ڈیٹ عالمی سطح پر تمام صارفین کے لیے متعارف کروائی جائے گی۔ اسے بھیجے گئے پیغام میں ٹائپنگ میں ہونے والی غلطی یا میسج میں مزید سیاق و سباق شامل کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔ اس پوسٹ میں مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ میسج میں کی گئی تمام ترامیم کوend-to-end  encryptionکے ذریعے محفوظ کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد مذاکرات کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس امریکا روانہ، اعلیٰ قیادت نے رخصت کیا

مئی 2025 کے بعد سفارتی میدان میں پاکستان کی بڑی پیش قدمی، بھارت کو دھچکے!

اسلام آباد مذاکرات: پاکستان کے لیے ابھرنے والے نئے معاشی مواقع کیا ہیں؟

جے ڈی وینس کا پاکستان کی قیادت کو خراجِ تحسین، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کاوشوں کو سراہا

لائیواسلام آباد مذاکرات: بغیر کسی معاہدے کے واپس جا رہے ہیں، تاہم مستقبل میں بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

ویڈیو

لائیواسلام آباد مذاکرات: بغیر کسی معاہدے کے واپس جا رہے ہیں، تاہم مستقبل میں بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور