پارلیمنٹ لاجز منصوبے کی تکمیل 12 سال سے تاخیر کا شکار

جمعہ 5 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ لاجز کا اچانک  دورہ کیا، جہاں انہوں نے کئی برسوں سے تعطل کا شکار 104 اضافی فیملی سوئٹس اور سرونٹ کوارٹرز کے تعمیراتی منصوبے کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو منصوبے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا کہ یہ منصوبہ2011 میں شروع ہوا تھا اور 2013 میں مکمل ہونا تھا، تاہم سی ڈی اے اور کنٹریکٹر کی غفلت اور نااہلی کے باعث اس میں غیر معمولی تاخیر ہوئی۔

اسپیکر سردار ایاز صادق نے طویل عرصہ سے رکے ہوئے اس منصوبے کی بحالی میں خصوصی دلچسپی لی اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے اس کی فوری تکمیل کے لیے فنڈز جاری کرنے کی درخواست کی۔

یہ بھی پڑھیں: شرمیلا فاروقی کو پارلیمنٹ لاجز کا ماحول جیل جیسا کیوں لگا؟

بعد ازاں وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر وزارتِ خزانہ نے مطلوبہ فنڈز جاری کیے، جس کے بعد برسوں سے رکا ہوا تعمیراتی کام دوبارہ شروع ہوا۔

دورے کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی نے سی ڈی اے حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کو نظر ثانی شدہ شیڈول کے مطابق مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور تعمیراتی معیار کے اعلیٰ ترین تقاضوں کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس حوالے سے کسی قسم کا سمجھوتہ قابلِ قبول نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں:نو منتخب ارکان اسمبلی کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز میں کیا تیاریاں کی جارہی ہیں؟

اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ اضافی فیملی سوئٹس کی تعمیر میں غیر ضروری تاخیر کے باعث اراکین پارلیمنٹ کو رہائش کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ اس دیرینہ منصوبے کے نظر ثانی شیڈول کے مطابق بروقت تکمیل میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

سی ڈی اے حکام نے اسپیکر قومی اسمبلی کو یقین دلایا کہ اضافی فیملی سوئٹس اور سرونٹ کوارٹرز کے تعمیراتی منصوبے کو نظر ثانی شدہ شیڈول کے مطابق جون 2026 تک مکمل کر لیا جائے گا۔

اسپیکر کی خصوصی نگرانی، مسلسل فالو اَپ اور براہِ راست دلچسپی کے باعث ایک دہائی سے زائد عرصہ سے زیرِ التوا یہ منصوبہ اب تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘