جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے افراد کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا گیا

جمعہ 5 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے افراد کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا گیا ہے۔

بدھ کے روز ایک اجلاس میں غیر ملکی سفر کے لیے جعلی دستاویزات استعمال کرنے والے مسافروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں شدت لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی ساکھ مقدم، جعلی دستاویزات والوں کو سفر کی اجازت نہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی

حال ہی میں مختلف ہوائی اڈوں پر ایسے کئی واقعات رپورٹ ہوئے جن میں مسافروں کو پروازوں سے اتار دیا گیا، باوجود اس کے کہ ان کے پاس درست سفر دستاویزات موجود تھیں۔ یہ اقدامات گزشتہ سال یونان کے بحری حادثے کے بعد غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی کے بعد سامنے آئے، جس میں کئی پاکستانی جان کی بازی ہار گئے تھے۔

وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ ناقص یا جعلی دستاویزات پر سفر کرنے کی کوشش کرنے والے کسی بھی صورت میں روکے جائیں گے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چودھری سلیک حسین کی سربراہی میں ہونے والی خصوصی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پروٹیکٹر اجرا کے نظام کو بے عیب بنایا جائے گا اور مسافروں کی سہولت کے لیے امیگریشن سسٹم میں اصلاحات متعارف کرائی جائیں گی۔ وفاقی وزرا نے حتمی سفارشات سات دن کے اندر طلب کیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر اٹلی جانے والا مسافر گرفتار کرلیا

جعلی ویزا اور ایجنٹ مافیا کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف مؤثر کارروائی کی ہدایت دی گئی۔

محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ جنوری سے اسلام آباد میں اے آئی پر مبنی پائلٹ ایپلیکیشن شروع کی جائے گی، جس سے غیر قانونی امیگریشن پر قابو پایا جا سکے گا اور یہ قبل از وقت معلوم ہو سکے گا کہ کون سفر کرنے کا اہل ہے اور کون نہیں۔

’امیگریشن اصلاحات عوام کی سہولت اور عالمی معیار میں بہتری کے لیے ہیں‘

وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک بدر کیے گئے افراد کو پاسپورٹ منسوخی کے بعد دوبارہ ویزا نہیں دیا جائے گا اور جعلی ویزا و ایجنٹ مافیا کے لیے زیرو ٹالرنس ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی سفری دستاویزات کے استعمال پر افغان مسافر سمیت 2 ملزمان گرفتار

انہوں نے مزید کہا کہ دیگر ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ گرین پاسپورٹ کی رینکنگ بہتر بنائی جاسکے، کیونکہ غیر قانونی طریقے سے جانے والے افراد ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں، امیگریشن اصلاحات عوام کی سہولت اور عالمی معیار میں بہتری کے لیے ہیں۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ نیشنل پولیس بیورو بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس کا معیار یکساں کرے گا۔

’لیبر ویزا پر سفر کرنے والے افراد کے پاس درست دستاویزات ہونا ضروری‘

چودھری سلیک حسین نے کہا کہ مکمل شفاف پروٹیکٹر سسٹم وقت کی ضرورت ہے، کیونکہ لیبر ویزا پر سفر کرنے والے افراد کے پاس درست دستاویزات ہونا ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اوورسیز پاکستانیز وزارت داخلہ کے پروٹیکٹر اور امیگریشن نظام کی بہتری میں مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی سفری دستاویزات پر 2 مسافر 4 ایجنٹوں سمیت گرفتار

میٹنگ کے شرکا نے غیر قانونی تارکین وطن اور ناقص دستاویزات رکھنے والے افراد کے خلاف اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔ ای-ڈرائیونگ لائسنس، پروٹیکٹر اسٹیمپس اور امیگریشن معاملات پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایک شہر جو دل میں اتر گیا

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

پنجاب حکومت کی نئی ٹرانسپورٹ پالیسی: چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس کے لیے 3 سرکاری گاڑیوں کی اجازت

برازیل کی معروف فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا، عمرے کی ویڈیو بھی شیئر کردی

آئی ایم ایف وفدمعاشی جائزے کے لیے 25 فروری کو پاکستان آئے گا، اصلاحات کی تعریف

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟