پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیل رہی ہے، اختیار ولی

بدھ 10 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات اور امورِ خیبر پختونخوا اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کے ایجنڈے پر گامزن ہے۔

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اختیار ولی کا کہنا تھا کہ احتجاج کے نام پر فتنہ و فساد پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے،

ان کے مطابق، صورتِ حال کو اس نہج پر لایا جارہا ہے کہ اڈیالہ جیل کے قیدی کو دوسرے صوبے منتقل کرنے کا بہانہ بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:بی آر ٹی، مالم جبہ کیس دوبارہ کھلنے چاہئیں، اختیار ولی خان

اختیار ولی نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کی قیادت مسلسل ملکی وقار اور ترقی پر حملہ آور ہے جبکہ دوسری جانب افواجِ پاکستان نے عالمی سطح پر ملک کا نام بلند کیا ہے۔

انہوں نے خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت اور دہشت گرد عناصر کے درمیان گٹھ جوڑ کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وہاں گزشتہ 13 برسوں میں نہ کوئی نئی یونیورسٹی بنی اور نہ اسپتال تعمیر ہوا۔

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے سیاست کے لیے مذہب کا استعمال کیا ہے، جبکہ صوبے میں منشیات کا کاروبار بھی بڑھے پیمانے پر جاری ہے۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی والے منشیات کے دھندے میں ملوث ہیں، اختیار ولی کا دعویٰ

ان کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے اپنے ضلع میں کھلے عام منشیات فروخت ہو رہی ہیں اور صوبائی کابینہ کے 2 وزرا کی گاڑیاں منشیات کے مقدمات میں تھانوں میں بند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر جاری احتجاج نے شہریوں کی زندگی متاثر کر رکھی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے پاکستان کی خارجہ پالیسی سے متعلق بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک مشکل وقت میں ایران اور قطر کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی