خیبر پختونخوا میں ’پرسنلائزڈ رجسٹریشن مارک سسٹم‘ کا نفاذ، ’ گاڑی کا نمبر اب شہری کی ملکیت ہوگا‘

جمعرات 11 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا حکومت نے گاڑیوں کے نمبر کے حوالے سے نیا نظام متعارف کرایا ہے، جس کے تحت نمبر پلیٹ اب گاڑی کی نہیں بلکہ شہری کی ملکیت ہوگی۔ اس کے مطابق گاڑی فروخت کرنے کے بعد بھی نمبر پرانے مالک کے پاس ہی رہے گا، اور شہری اپنا پسندیدہ نمبر 3 سال تک محفوظ رکھ سکیں گے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے گاڑیوں کے نمبر کے حوالے سے نیا نظام متعارف کرایا ہے، جس کے تحت نمبر پلیٹ اب گاڑی کی نہیں بلکہ شہری کی ملکیت ہوگی، اور گاڑی فروخت کرنے کے بعد بھی نمبر پرانے مالک کے پاس ہی رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ ایکسائز سندھ کی کارروائیاں تیز، صوبہ بھر میں بڑی مالی وصولی

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اس نئے نظام کا باقاعدہ آغاز کیا ہے۔ اس کے مطابق کوئی بھی شہری گاڑی فروخت ہونے کے بعد بھی اپنا نمبر محفوظ رکھ سکے گا۔

وزیر اعلیٰ نے اس نئے نظام کا نام ’پرسنلائزڈ رجسٹریشن مارک سسٹم‘ رکھا ہے۔ حکام کے مطابق نیا ڈیجیٹل رجسٹریشن سسٹم جعلی نمبر پلیٹس اور کلوننگ کے خاتمے میں مدد دے گا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ پرسنلائزڈ رجسٹریشن سسٹم سے گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل تیز، شفاف اور کرپشن فری ہو جائے گا، جبکہ اس سے گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال میں بھی کمی آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے، اور محکمہ ایکسائز گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن سسٹم بھی بنائے گا۔

نیا نظام کیا ہے؟

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مطابق نئے رجسٹریشن نظام کے تحت نمبر پلیٹ اب گاڑی کی نہیں بلکہ شہری کی ملکیت ہوگی۔ پہلے نمبر پلیٹ فروخت کے ساتھ نئے مالک کے نام منتقل ہو جاتی تھی، اور نئے مالک کو اپنے نام پر نمبر منتقل کرنے کے لیے دفاتر کے چکر لگانے پڑتے تھے۔

اب شہری اپنے شناختی کارڈ یا موبائل نمبر کی طرح گاڑی کے نمبر کا مالک ہوگا۔ گاڑی فروخت ہونے کی صورت میں نمبر بغیر کسی فیس کے فروخت کنندہ کے پاس ہی رہے گا، جبکہ نیا خریدار اپنے لیے نیا نمبر حاصل کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں ٹریفک قوانین کی بڑی خلاف ورزیاں، فینسی نمبر پلیٹس کالے شیشوں والی کتنی گاڑیاں پکڑی گئیں؟

شہری اپنا نمبر تین سال تک بغیر کسی گاڑی پر استعمال کیے محفوظ رکھ سکیں گے، اپنے پسندیدہ نمبرز اپنے پاس رکھ سکیں گے، اور پرانی گاڑی فروخت کرنے کے بعد نئی گاڑی پر بھی وہی نمبر استعمال کر سکیں گے۔

حکام نے بتایا کہ اگلے مرحلے میں آن لائن ٹرانسفر کا نظام بھی متعارف کرایا جائے گا، جس سے شہریوں کو مزید سہولت ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’میں نازیبا کپڑے نہیں پہنتی‘، رمضان ٹرانسمیشن میں ساڑھی پر تنقید کے بعد جویریہ سعود کی وضاحت

دی ہنڈرڈ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت خطرے میں، آئی پی ایل روابط آڑے آگئے

حکومتی مراعات: ایپل کمپنی پاکستان میں آئی فون تیار کرے گی

ہاکی کی بحالی کا مشن شروع، ایڈہاک صدر نے پی ایچ ایف میں بڑی اصلاحات کا اعلان کردیا

’یہ ناقابلِ قبول ہے‘، اکشے کمار کی بھارت میں نسل پرستی کے واقعات کی سخت مذمت

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب