طلاق کے بعد 90 دن تک نکاح برقرار، لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ

اتوار 14 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے طلاق کے 3 دن بعد ازدواجی تعلقات قائم کرنے کے کیس میں شوہر کے خلاف درج زیادتی کا مقدمہ خارج کرتے ہوئے ایک نیا قانونی نکتہ طے کر دیا۔

عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ مسلم فیملی لاز آرڈیننس کے تحت طلاق 90 دن مکمل ہونے سے قبل قانونی طور پر مؤثر نہیں ہوتی، اس لیے اس مدت کے دوران میاں بیوی کے درمیان ازدواجی تعلقات کو غیر قانونی قرار نہیں دیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ، جعلی پولیس مقابلوں کے خلاف درخواست پر نوٹسز جاری کر دیے

عدالتی فیصلے میں واضح کیا گیا کہ طلاق کے بعد 90 روز کے اندر شوہر کو رجوع یعنی طلاق منسوخ کرنے کا قانونی حق حاصل ہوتا ہے، اور اس مدت کے دوران نکاح برقرار تصور کیا جاتا ہے۔

فیصلے کے مطابق فریقین کی شادی 22 اپریل 2024 کو ہوئی۔ بعد ازاں خاتون کو معلوم ہوا کہ شوہر پہلے سے شادی شدہ ہے، جس کے باعث دونوں کے درمیان تنازع پیدا ہو گیا۔

مزید پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ نے پتنگ بازی سے متعلق آرڈیننس پر عمل در آمد روکنے کی درخواست مسترد کردی

شوہر نے 14 اکتوبر 2024 کو طلاق دی، تاہم خاتون کا مؤقف تھا کہ 17 اکتوبر کو سابق شوہر نے گن پوائنٹ پر زبردستی زیادتی کی۔

خاتون نے رحیم یار خان میں شوہر کے خلاف زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کروایا۔

اس کے برعکس درخواست گزار شوہر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ مسلم فیملی لاز آرڈیننس کے مطابق 90 دن مکمل ہونے سے قبل طلاق مؤثر نہیں ہوتی۔

مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے 13 سالہ بچہ حقیقی والدین سے لے کر لے پالک والدین کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا

درخواست گزار کے مطابق اس نے مقررہ مدت کے اندر چیئرمین یونین کونسل کے روبرو رجوع بھی کر لیا تھا، لہٰذا قانونی طور پر خاتون اس کی بیوی تھی۔

عدالت نے ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد قرار دیا کہ ان حقائق سے خاتون نے بھی انکار نہیں کیا، اس لیے قانون کی نظر میں فریقین کا نکاح برقرار رہا۔

عدالت نے مزید کہا کہ قانون گناہ اور جرم میں فرق کرتا ہے۔ موجودہ کیس میں اگرچہ درخواست گزار کے طرزِ عمل کو غیر اخلاقی قرار دیا جا سکتا ہے، تاہم صرف اسی بنیاد پر زیادتی کی دفعات لاگو نہیں کی جا سکتیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’میں نازیبا کپڑے نہیں پہنتی‘، رمضان ٹرانسمیشن میں ساڑھی پر تنقید کے بعد جویریہ سعود کی وضاحت

دی ہنڈرڈ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت خطرے میں، آئی پی ایل روابط آڑے آگئے

حکومتی مراعات: ایپل کمپنی پاکستان میں آئی فون تیار کرے گی

ہاکی کی بحالی کا مشن شروع، ایڈہاک صدر نے پی ایچ ایف میں بڑی اصلاحات کا اعلان کردیا

’یہ ناقابلِ قبول ہے‘، اکشے کمار کی بھارت میں نسل پرستی کے واقعات کی سخت مذمت

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب