پنجاب حکومت کا اہم فیصلہ، فوتیدگی پر کھانا پکانے پر پابندی

پیر 15 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں فوتیدگی کے موقع پر کھانا پکانے، تقسیم کرنے اور دعوتی تقریبات کے انعقاد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد غمزدہ خاندانوں پر غیر ضروری مالی بوجھ کو کم کرنا اور سوگ کے موقع پر سادگی کو فروغ دینا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق فوتیدگی جیسے حساس موقع پر دکھاوے اور غیر ضروری اخراجات کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں جلد ضلعی انتظامیہ کو باقاعدہ ہدایات جاری کی جائیں گی۔

پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس کی نگرانی ضلعی انتظامیہ کرے گی۔

علما کرام، سماجی رہنماؤں اور شہریوں نے پنجاب حکومت کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوتیدگی کے موقع پر سادگی، صبر اور دعا کو ترجیح دی جانی چاہیے نہ کہ غیر ضروری رسومات اور نمود و نمائش کو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبنائے ہرمز پر امریکی شکنجہ: ایران کی سمندری تجارت بند، خطے میں کشیدگی اور عالمی معیشت متاثر

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ایران امریکا مذاکرات کی بحالی کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

اسلام آباد میں کیا دیکھوں اور فارغ وقت کہاں گزاروں؟ امریکی صحافی نے پاکستانیوں سے تجاویز مانگ لیں

مالی سال 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کی توقع، آئی ایم ایف

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا