رواں برس کی آخری قومی پولیو مہم کا آغاز، 4 کروڑ 50 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

پیر 15 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سال 2025 کی 5ویں اور آخری قومی پولیو مہم کا آج سے ملک بھر میں باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔

جس کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق یہ مہم 15 دسمبر سے 21 دسمبر تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: انسداد پولیو ویکسینیشن مہم: آصفہ بھٹو نے والدین سے اہم اپیل کردی

این ای او سی کے مطابق پنجاب میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد، سندھ میں 1 کروڑ 6 لاکھ سے زائد، خیبر پختونخوا میں 72 لاکھ سے زائد اور بلوچستان میں 26 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

اسی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد، گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 28 ہزار سے زائد جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 7 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

نیشنل ای او سی نے بتایا کہ رواں سال اب تک ملک میں 30 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جو اس مہلک مرض کے خلاف حفاظتی اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: ’پاکستان سے جلد پولیو کا خاتمہ ممکن‘ وزیراعظم کا پولیو ورکرز کو خراجِ تحسین

ادارے نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ورکرز کے لیے اپنے گھروں کے دروازے کھولیں اور اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے 2 قطرے لازمی پلوائیں۔

این ای او سی کا مزید کہنا ہے کہ پیدائش سے 15 ماہ تک کے تمام بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کا کورس بروقت مکمل کرانا نہایت ضروری ہے تاکہ بچوں کو پولیو سمیت دیگر خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’میں نازیبا کپڑے نہیں پہنتی‘، رمضان ٹرانسمیشن میں ساڑھی پر تنقید کے بعد جویریہ سعود کی وضاحت

دی ہنڈرڈ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت خطرے میں، آئی پی ایل روابط آڑے آگئے

حکومتی مراعات: ایپل کمپنی پاکستان میں آئی فون تیار کرے گی

ہاکی کی بحالی کا مشن شروع، ایڈہاک صدر نے پی ایچ ایف میں بڑی اصلاحات کا اعلان کردیا

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب