عمران خان کی جیل سے وائرل تصویر، علیمہ خان نے تصدیق کردی

پیر 15 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جیل سے منسوب ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں ورزش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے تصویر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائرل ہونے والی تصویر مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ نہیں بلکہ عمران خان کی اصل تصویر ہے۔

علیمہ خان کے مطابق تصویر سامنے آنے پر ابتدا میں انہیں بھی شبہ ہوا کہ یہ اے آئی کے ذریعے بنائی گئی ہو سکتی ہے جس کے بعد انہوں نے یہ تصویر چند افراد کو بھیجی اور ان سے تصدیق کروائی کہ آیا یہ تصویر حقیقی ہے یا نہیں کیونکہ تصویر میں موجود شخصیت عمران خان سے مشابہت رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’آزادی یا موت‘: عمران خان کا پیغام موصول، بانی پی ٹی آئی وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی سے کیا چاہتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ تصدیق کے بعد انہیں یقین ہو گیا کہ یہ تصویر عمران خان کی ہی ہے تاہم یہ تصویر قیدِ تنہائی سے پہلے کی ہے اور غالباً گرمیوں کے موسم میں لی گئی تھی، جس کا اندازہ تصویر میں پسینے کی موجودگی سے ہوتا ہے۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے عمران خان کو قریب سے دیکھا ہے اور وہ بالکل اسی طرح نظر آتے ہیں۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ انہیں یہ معلوم نہیں کہ یہ تصویر کس نے اور کس مقصد کے تحت جاری کی تاہم اگر یہ تصویر خود جاری کی گئی ہے تو یہ خوش آئند بات ہے کیونکہ ہم نے عمران خان کو دیکھ لیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئی موٹرویز کم از کم 6 لین بنانے کا فیصلہ، این ایچ اے

’کنگ آف دی ورلڈ‘ مجسمہ، ٹرمپ اور ایپسٹین کی دوستی پر طنزیہ فن پارہ

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی کویت کے وزیرخارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

بانی پی ٹی آئی کی شفا اسپتال منتقلی کی درخواست پر اعتراضات، اسلام آباد ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی

پاکستان بنگلہ دیش ون ڈے سیریز 2026: دنیا بھر میں براہِ راست نشریات کا اعلان

ویڈیو

حکومت نوجوانوں کے لیے کیا کررہی ہے؟ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن روبینہ اعوان کا خصوصی انٹرویو

عام موٹرسائیکل کو ای بائیک بنانے میں کتنے پیسے لگتے ہیں؟

کیا ہر بہترین دوست واقعی زندگی بھر کا ساتھی ہوتا ہے؟

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے