پاک بحریہ کی چوتھی ہنگور کلاس آبدوز ‘غازی’ کی چین میں کامیاب لانچنگ

بدھ 17 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان بحریہ کی ہانگور کلاس کی چوتھی آبدوز غازی کو چین کے شہر ووہان میں شوانگلیو بیس پر کامیابی سے لانچ کر دیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آبدوز کی لانچنگ کے ساتھ ہی پاکستان بحریہ نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے، کیونکہ چین میں زیرِ تعمیر ہانگور کلاس کی تمام 4 آبدوزیں اب سمندری مشقوں (سی ٹرائلز) سے گزر رہی ہیں اور پاکستان کے حوالے کیے جانے کے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاک چائنا دوستی: چین میں پاک بحریہ کی تیسری ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب

یاد رہے کہ حکومتِ پاکستان نے چین کے ساتھ ہانگور کلاس کی 8 آبدوزوں کے حصول کا معاہدہ کیا تھا۔ اس معاہدے کے تحت 4 آبدوزیں چین میں تیار کی جا رہی ہیں، جبکہ باقی 4 آبدوزیں ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے تحت پاکستان میں کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ میں تعمیر کی جائیں گی۔

ہانگور کلاس آبدوزیں جدید ترین ہتھیاروں اور حساس سینسرز سے لیس ہوں گی، جو دور سے اہداف کو نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ یہ آبدوزیں پاکستان بحریہ کی جنگی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کریں گی اور خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

یہ بھی پڑھیے: پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں سطح سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کے فائر پاور کا مظاہرہ

آبدوز کی لانچنگ کی تقریب میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور گہرے دفاعی تعاون کی عکاسی کرتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ منصوبہ پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری کا عملی مظہر ہے اور پاکستان بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہو گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم