پنجاب: دھند کے باعث موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک متاثر

ہفتہ 20 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ بری طرح متاثر ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق موٹروے ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے للہ انٹرچینج تک جبکہ موٹروے ایم تھری فیض پور سے سمندری تک ٹریفک کے لیے بند ہے۔

مزید پڑھیں: شدید دھند سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حد نگاہ متاثر، موٹرویز بند

اسی طرح موٹروے ایم فور شیر شاہ سے پنڈی بھٹیاں، موٹروے ایم فائیو شیر شاہ سے ظاہر پیر اور موٹروے ایم الیون لاہور سے سمبڑیال تک بند کر دی گئی ہے، جبکہ موٹروے ایم فائیو ظاہر پیر سے روہڑی تک بھاری گاڑیوں کی آمد و رفت معطل ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب اور خیبر پختونخوا میں شدید دھند، شہری فضا انتہائی آلودہ

شدید دھند کے باعث قومی شاہراہوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دورانِ سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟