اسلام آباد میں خواتین کی بااختیار بنانے کا ایک قابل تحسین پروگرام جاری ہے جو خاص طور پر ان گھریلو خواتین کے لیے بنایا گیا ہے جنہیں اپنے دستخط کرنے اور روزمرہ زندگی میں حساب کتاب کرنے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر: خواتین کی ہراسانی اور تشدد کا شکار بچوں کی مدد کے لیے سینٹر کا افتتاح
اس پروگرام کا بنیادی مقصد نہ صرف انہیں بنیادی خواندگی اور عددی مہارتیں سکھانا ہے بلکہ انہیں زندگی کی مختلف مشکلات سے محفوظ رکھنا بھی ہے تاکہ وہ خودمختار اور پراعتماد ہو سکیں۔
پروگرام کا آغاز چند ماہ تک مراکز میں کلاسوں سے ہوتا ہے جہاں خواتین کو بنیادی تعلیم دی جاتی ہے۔ جب وہ بنیادی باتیں سیکھ لیتی ہیں تو اگلا مرحلہ گھر بیٹھے جاری رہتا ہے۔
ایک جدید موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے وہ روزانہ منظم لیسنز پڑھتی ہیں جو ان کی سہولت اور رازداری کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے۔ اس ایپ پر باقاعدہ ٹیسٹ اور امتحانات بھی لیے جاتے ہیں جو ان کی پیشرفت کو یقینی بناتے ہیں۔
مزید پڑھیے: مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟
اس پروگرام میں شریک خواتین کا کہنا ہے کہ انہوں نے نرسری کلاس کے بچوں جیسے بنیادی کورس سے آغاز کیا تھا مگر اب وہ کافی حد تک سیکھ چکی ہیں۔ دیکھیے یہ ویڈیو رپورٹ۔













