نواز شریف اور مریم نواز کی مرحوم ن لیگی رہنماؤں کے گھر آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت

منگل 23 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مرحوم ایم پی اے عرفان شفیع کھوکھر اور میاں مرغوب احمد کی رہائش گاہوں پر جا کر اہلخانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی عرفان شفیع کھوکھر انتقال کر گئے، وزیراعظم کا اظہار افسوس

محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف نے مرحوم عرفان شفیع کھوکھر کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے دعائے مغفرت کی۔

اس موقعے پر دونوں رہنماؤں نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

بعد ازاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے میاں مرغوب احمد سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر بھی تعزیت کی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

مزید پڑھیے: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے قومی اسمبلی کے کتنے اجلاسوں میں شرکت کی؟

اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے محمد نواز شریف نے کہا کہ مرحوم عرفان شفیع کھوکھر پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ایک قابلِ قدر اثاثہ تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ مرحوم عرفان شفیع کھوکھر کی سیاسی اور سماجی خدمات پارٹی اور عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔

مزید پڑھیے: پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف غیر منقولہ قانون کی معطلی پر مریم نواز شریف کا ردعمل

نواز شریف اور مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ بھرپور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں