نجکاری مثبت پیشرفت: ’پی آئی اے کو دوبارہ فضاؤں میں دیکھنے کی ضرورت ہے‘

بدھ 24 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل باضابطہ طور پر مکمل ہو گیا ہے جس میں عارف حبیب کنسورشیم نے 135 ارب روپے کی سب سے زیادہ بولی لگا کر قومی ایئر لائن کے 75 فیصد شیئرز خرید لیے ہیں۔

نجکاری کے عمل کے بعد سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف آراء کا اظہار کیا جا رہا ہے کچھ لوگ اسے کمپنی کی بہتری اور اقتصادی اصلاحات کی جانب مثبت قدم قرار دے رہے ہیں تو کچھ حلقے اس کی مذمت کرتے نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی نجکاری ملکی معیشت پر بڑھتا ہوا اعتماد ہے، خواجہ آصف کا اظہار اطمینان

فرحان ورک نے لکھا کہ خبر یہ نہیں کہ پی آئی اے کو 135 ارب میں بیچا گیا ہے اصل خبر یہ ہے کہ پچھلے 10 سال میں پی آئی اے نے پاکستان کو 700 سے 800 ارب روپے کا نقصان دیا ہے جو کہ اب نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ پرائیویٹ سیکٹر سفارشی بھرتیوں کی بجائے میرٹ پر کام کرکے کو بہتر کرے گا اور یہ وزیر اعظم کی بہت بڑی کامیابی ہے۔

مبشر زیدی لکھتے ہیں کہ پی آئی اے کی نجکاری ایک مثبت پیش رفت ہے۔

سعدیہ مظہر نے لکھا کہ یہ عوام کا اثاثہ تھا اور اسے حکمرانوں نے بیچ دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ جب پی آئی اے بک سکتی ہے تو کچھ بھی بک سکتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا کہ وہ اس عمل کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ پاکستان کو پی آئی اے کو دوبارہ فضاؤں میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔

 وقار خان نے پی آئی اے خریدنے والے عارف حبیب کی ویڈیو شیئر کی جس  میں انہوں نےکہا کہ ہم نے حکومت کو صرف دس ارب روپیہ ہی دینا ہے باقی 125 ارب روپے ہم اپنی کمپنی پر لگائیں گے۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر حکومت کو صرف دس ارب ہی دینا ہے تو پی آئی اے 135 ارب میں کیسے بکی؟

صدیق جان لکھتے ہیں کہ پی آئی آئی کا 654 ارب کا قرضہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے ادا کیا جاتا رہے گا مگر منافع دس ارب دینے والے کمائیں گے۔

صحافی سرل المیدہ نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ صرف پاکستان میں ہی ایسا ممکن ہے، زیادہ بیچ کر کم حاصل کرنا۔

عبدالقیوم صدیقی نے کہا کہ پی آئی اے بک گئی ہے اب کراچی، اسلام آباد کا ٹکٹ کتنے میں ملے گا؟

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے پی آئی اے کی نجکاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو اس معاملے پر کریڈٹ لینے کے بجائے قوم سے معافی مانگنی چاہیے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری منظور احمد نے پی آئی اے کی نجکاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری ایم سی بی سے بڑا اسکینڈل ثابت ہو گی ہے اور اس سے پاکستان کے مفادات کی جیت نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ عارف حبیب کنسورشیم نے قومی ائیرلائن پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا ہے۔ نجکاری کے تیسرے مرحلے میں عارف حبیب کنسورشیم نے 135 ارب روپے کی بولی دے کر پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز حاصل کیے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی نجکاری پر خیبرپختونخوا حکومت کا شدید ردعمل، وفاقی حکومت سے معافی مانگنے کا مطالبہ

لکی کنسورشیم 134 ارب روپے کی بولی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ اس سے قبل بولی کے پہلے مرحلے میں لکی کنسورشیم نے 101.5 ارب روپے کی پیشکش کی تھی، جبکہ ایئر بلیو نے 26 ارب 50 کروڑ روپے کی بولی لگائی تھی، اور عارف حبیب کنسورشیم نے اس مرحلے میں 115 ارب روپے کی سب سے زیادہ بولی دی تھی۔

بولی کے دوسرے مرحلے میں لکی کنسورشیم نے اپنی بولی بڑھا کر 120.25 ارب روپے کر دی، جبکہ عارف حبیب کنسورشیم نے 121 ارب روپے کی نئی بولی پیش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے میں بہت زیادہ پوٹینشل، 100 فیصد شیئرز خریدنا چاہتے تھے: عارف حبیب

خیال رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے پی آئی اے کی فروخت کے لیے کم سے کم قیمت 100 ارب روپے مقرر کی گئی تھی۔ اس سے قبل پی آئی اے کی نجکاری کی کوشش کے دوران بلیو ورلڈ سٹی نامی ریئل اسٹیٹ کمپنی نے 10 ارب روپے میں قومی ایئر لائن خریدنے کی پیشکش کی تھی جسے ریزرو پرائس سے کافی کم ہونے پر مسترد کر دیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

این ایچ اے کا قومی شاہراہوں کے اطراف تجارتی سرگرمیوں کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

شادی کی تقریب میں حد سے زیادہ بے تکلفی، ہانیہ عامر اور یاسر حسین کی ویڈیوز وائرل

غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں، پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک اسرائیلی جارحیت پر بول پڑے

آخری ٹی20: پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری، 2 کھلاڑی آؤٹ

حکومت کی جانب سے عوامی قرض قانونی حد سے تجاوز ہونے کا اعتراف، پی ٹی آئی کا شدید ردعمل

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘