کم جونگ اُن کا آئندہ 5 سال تک میزائل پروگرام جاری رکھنے کا عندیہ

جمعہ 26 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے عندیہ دیا ہے کہ ملک آئندہ 5 برسوں کے دوران میزائلوں کی تیاری اور ترقی کا عمل جاری رکھے گا۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے سی این اے (KCNA) کے مطابق، کم جونگ اُن نے 2025 کی آخری سہ ماہی میں بڑے اسلحہ ساز اداروں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دفاعی پیداوار کی اہمیت پر زور دیا۔

کے سی این اے کے مطابق، کم جونگ اُن نے کہا کہ میزائل اور گولہ بارود کی پیداوار کا شعبہ جنگی دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانے میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے 2040 تک شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار 400 سے تجاوز کر سکتے ہیں، ماہر کی پیشگوئی

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کم جونگ اُن نے بڑے اسلحہ ساز اداروں کی جدید کاری سے متعلق مسودہ دستاویزات کی منظوری بھی دے دی ہے، جو 2026 کے اوائل میں متوقع حکمران جماعت کی اہم کانگریس میں پیش کی جائیں گی۔ اسی کانگریس میں شمالی کوریا کے لیے آئندہ 5 سالہ ترقیاتی منصوبہ بھی طے کیا جائے گا۔

یہ خبر ایک روز قبل سامنے آنے والی اس رپورٹ کے بعد آئی ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ کم جونگ اُن نے اپنی بیٹی کے ہمراہ 8 ہزار 700 ٹن وزنی جوہری طاقت سے چلنے والی آبدوز کی تعمیر کا جائزہ لیا اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کے تجرباتی فائرنگ کا بھی مشاہدہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے شمالی کوریا کی فوجی پریڈ، نئے طاقتور ترین بین البراعظمی میزائل کی نمائش

کم جونگ اُن کی بیٹی کو ممکنہ طور پر ان کی جانشین کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق، شمالی کوریا کی جانب سے میزائل اور اسلحہ پروگرام کو مزید تیز کرنے کے اشارے خطے میں کشیدگی میں اضافے کا باعث بن سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

پی ٹی آئی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے، وجہ کیا ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟