مغربی کنارے میں نمازی فلسطینی پر اسرائیلی فوجی نے گاڑی چڑھا دی ، ویڈیو سامنے آ گئی

ہفتہ 27 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک افسوسناک واقعے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک اسرائیلی ریزرو فوجی کو سڑک کے کنارے نماز ادا کرنے والے فلسطینی شہری پر گاڑی چڑھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اسرائیلی فوج نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک مسلح شخص کی جانب سے فلسطینی شہری کو کچلنے کی فوٹیج موصول ہوئی ہے۔

فوج کے مطابق ’مذکورہ شخص ریزرو فوجی تھا، جس کی فوجی خدمات فوری طور پر ختم کر دی گئی ہیں اور اس کا اسلحہ بھی ضبط کر لیا گیا ہے، کیونکہ اس نے اختیارات کی سنگین خلاف ورزی کی۔‘

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رائفل پشت پر لٹکائے، سویلین لباس میں ملبوس اسرائیلی شخص ایک اے ٹی وی گاڑی نمازی فلسطینی پر چڑھا دیتا ہے، جس کے باعث وہ زمین پر گر جاتا ہے۔ اس کے بعد حملہ آور چیختا چلاتا ہے اور اسے علاقہ چھوڑنے کے اشارے کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے اسرائیلی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا، ایک دن میں 88 فلسطینی شہید

متاثرہ فلسطینی کو واقعے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ شدید زخمی نہیں ہوا اور بعد میں گھر واپس آ گیا۔

فلسطینی شہری کے والد مجدي ابو موخو نے بتایا کہ ان کے بیٹے کو اب بھی دونوں ٹانگوں میں درد ہے۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ حملہ آور نے ان کے بیٹے پر مرچوں کا اسپرے کیا، اگرچہ یہ منظر ویڈیو میں نظر نہیں آتا۔

مجدي ابو موخو نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ حملہ آور ایک معروف آبادکار (سیٹلر) ہے، جس نے گاؤں کے قریب ایک غیرقانونی چوکی قائم کر رکھی ہے۔ ان کے مطابق وہ دیگر آبادکاروں کے ساتھ آ کر مویشی چراتا، سڑک بند کرتا اور مقامی آبادی کو اشتعال دلاتا رہتا ہے۔

دوسری طرف ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق مذکورہ شخص کو جمعرات کی رات گرفتار کیا گیا اور اسے 5 روزہ نظر بندی کی سزا دی گئی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسی شخص نے گاؤں کے اندر فائرنگ بھی کی تھی، جسے اسرائیلی فوج نے ’اختیارات کی سنگین خلاف ورزی‘ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کے جرائم پر اقوام متحدہ کی رپورٹ کیا کہتی ہے؟

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی شہریوں کی جانب سے فلسطینیوں پر حملے انتہائی تشدد آمیز رہے، جن میں 750 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے۔

یو این کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے 17 اکتوبر 2025 کے درمیان مغربی کنارے میں ایک ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے، جن میں زیادہ تر شہادتیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں اور کچھ آبادکاروں کے تشدد کے نتیجے میں ہوئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان میں اصلاحات کی تعریف، معیشت کی بحالی پر آئی ایم ایف کا اظہار اطمینان

ویڈیو: ڈولفن اسکواڈ اہلکاروں کا اسلام آباد میں میاں بیوی پر تشدد، ملوث اہلکار معطل

پی ایچ ایف انتظامیہ کی نااہلی: مصر میں شیڈول ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ بھی داؤ پر لگ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام، 990 پوائنٹس کا اضافہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟