ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ شمالی اور مغربی بلوچستان میں تیز ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: مری میں برفباری اور سیاحوں کے رش کے پیشِ نظر اہم ہدایات جاری
پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں درمیانی سے شدید دھند کی توقع ہے۔ اسلام آباد، مری، گلیات اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا، جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سردی دیکھی گئی۔ آج کم سے کم درجہ حرارت کچھ اہم شہروں میں درج ذیل رہا:
لہہ: منفی 9°C
اسکردو: منفی 6°C
گوپس: منفی 5°C
گلگت: منفی 4°C
قلات، دیراور، استور: منفی 3°C
مزید پڑھیں: ملک بھر میں سرد اور خشک موسم برقرار رہنے کی پیشگوئی، پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان
شمالی اضلاع، گلگت بلتستان اور کشمیر میں شدید سردی کے علاوہ مطلع ابر آلود رہے گا اور بعض مقامات پر ہلکی بارش یا برفباری متوقع ہے۔














