مریم نواز کی مؤثر حکمت عملی، کاشتکار ’مڈل مین‘ کے مالی دباؤ سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب

پیر 29 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے وژن اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی مؤثر حکمتِ عملی کے نتیجے میں پنجاب کے کاشتکار پہلی بار مڈل مین اور آڑھتی کے مالی دباؤ سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کا زرعی انقلاب: چھوٹے کسانوں کی مالی معاونت اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کا فیصلہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 8 لاکھ سے زیادہ کسانوں کو کسان کارڈ جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ صرف ایک سال کے دوران کاشتکاروں کو 250 ارب روپے کے بلاسود زرعی قرضے فراہم کیے گئے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی کسان دوست پالیسیوں کے تحت صوبے بھر کے چھوٹے کاشتکار کسان کارڈ اسکیم سے نمایاں فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ کسانوں نے کھاد، بیج اور زرعی ادویات کی خریداری کے لیے آڑھتی کے بجائے کسان کارڈ کو ترجیح دی۔

کسان کارڈ اسکیم کے تحت پنجاب بھر میں سینکڑوں ڈیلرز رجسٹر ہوئے، جس سے زرعی کاروبار میں غیر معمولی وسعت دیکھنے میں آئی۔

اعداد و شمار کے مطابق قریباً 20 فیصد کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے ذریعے ڈیزل بھی خریدا، جس سے وہ ادھار اور سودی نظام سے محفوظ رہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کا کاشتکار درحقیقت پورے ملک کی معیشت کا ستون ہے، جس کی محنت کا مکمل صلہ دینا ممکن نہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں زرعی انقلاب، وفاقی حکومت نے اہم ترین فیصلے کرلیے

ان کا کہنا تھا کہ کسان بھائیوں کی فلاح کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور زرعی شعبے کو ترقی کی بلند ترین سطح تک پہنچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم