’آج اسے پتا چل گیا ہوگا‘، رجب بٹ پر تشدد کرنے والے وکیل کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

پیر 29 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر معروف یوٹیوبر رجب بٹ پر تشدد کرنے والے وکیل کا مؤقف سامنے آگیا۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہاکہ رجب بٹ خود کو بڑا شیر اور بہادر سمجھ رہا تھا، لیکن آج اسے پتا لگ گیا ہوگا۔

مزید پڑھیں: یوٹیوبر رجب بٹ پر کراچی سٹی کورٹ میں وکلا کا بدترین تشدد، کپڑے بھی پھاڑ دیے

انہوں نے کہاکہ رجب بٹ سمجھ رہا تھا کہ شاید وہ پنجاب میں ہے، اسے معلوم نہیں تھا کہ سندھ غیرت مند لوگوں کی دھرتی ہے، اور یہاں کے لوگ بہادر ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by WE News (@wenewspk)

انہوں نے اپنے وکیل دوست بلال کھوکھر کا نام لیتے ہوئے کہاکہ ہم سب ان کو سلام پیش کرتے ہیں، اور آج ہم نے رجب بٹ سے ان کا بدلہ لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف اسلامی شعائر کی توہین کے الزام میں درج مقدمے کی سماعت کے موقع پر سٹی کورٹ کراچی میں کشیدگی دیکھنے میں آئی، جہاں ان کی آمد پر دھکم پیل اور ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا۔

صورتحال اس قدر بگڑ گئی کہ دھکم پیل کے دوران رجب بٹ کے کپڑے بھی پھٹ گئے، واقعے کے دوران رجب بٹ کے وکلا نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی اور انہیں محفوظ طریقے سے عدالت کے احاطے سے نکالا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں رجب بٹ کی درخواست ضمانت پر سماعت مقرر تھی، تاہم عدالت نے بغیر کسی کارروائی کے رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 13 جنوری تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں: کراچی میں وکلا کا رجب بٹ پر تشدد، یوٹیوبر کی اہلیہ سامنے آگئیں

وکلا کے مطابق رجب بٹ پہلے تو توہین مذہب کا مرتکب ہوئے اس کے بعد انہوں نے وکلا کو کیڑے مکوڑوں سے تشبیہ بھی دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

52 برس بعد گھر میں بیٹی کی پیدائش، خاندان کی خوشی دیدنی، ویڈیو وائرل

‘ڈراپ سائٹ’ کی رپورٹ مکمل بے بنیاد، آزاد کشمیر کے زمینی حقائق نے من گھڑت کہانی کا پول کھول دیا

’کوئی اور نہیں بس شیر‘، مریم نواز کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی پر خوشی کا اظہار

تنویر الیاس کو نیلم سے شکست، آئی پی پی نے تیسرے مرحلے کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

بلوچستان کابینہ کے تاریخی فیصلے، گوادر میں 14 ارب ڈالر کے بڑے گیس ٹرمینل کی منظوری

ویڈیو

52 برس بعد گھر میں بیٹی کی پیدائش، خاندان کی خوشی دیدنی، ویڈیو وائرل

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور