اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم

منگل 30 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور سعودی عرب نے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: کور کمانڈرز کانفرنس میں پاکستان سعودی عرب اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کاخیر مقدم

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے موجودہ علاقائی صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نئے سال کی مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جس کا شہزادہ فیصل بن فرحان نے گرمجوشی سے جواب دیا۔

اسحاق ڈار نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط اور فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان سعودی عرب باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کیا معنی رکھتے ہیں؟

واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات حالیہ عرصے میں مضبوط ہوئے ہیں، جس کی بنیادی وجہ باہمی دفاعی معاہدہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp