آزاد کشمیر: سرکاری نوکری کے خواہشمندوں کے لیے خوشخبری، عمر کی بالائی حد میں اضافہ

جمعرات 1 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد جموں و کشمیر حکومت نے سرکاری نوکری کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔

حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمتوں کے لیے عمر کی بالائی حد میں اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے تحت اب امیدوار 41 سال تک سرکاری نوکری کے لیے اہل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: بینظیر بھٹو کی برسی پر آزاد کشمیر میں عام تعطیل کا اعلان

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے اقتدار سنبھالنے کے بعد سرکاری ملازمتوں کے لیے عمر کی حد میں ایک سال کی رعایت دینے کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعظم کے اعلان کی روشنی میں اس فیصلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے بعد نئی عمر کی حد فوری طور پر نافذ العمل ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آزاد کشمیر میں سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی بالائی حد 40 سال مقرر تھی۔ عمر کی حد میں اضافے کے اس فیصلے سے ان امیدواروں کو فائدہ پہنچے گا جو ایک سال کی وجہ سے سرکاری ملازمت کے لیے نااہل قرار پاتے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی