پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 289 ڈیرہ غازی خان کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کامیاب ہوگئی۔
اس حلقے میں مسلم لیگ نون کے امیدوار اسامہ عبدالکریم بلا مقابلہ رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیے: پی ایس 9 شکارپور ضمنی انتخاب: پیپلز پارٹی کے آغا شہباز خان درانی کامیاب
ریٹرننگ افسر کے مطابق ابتدائی طور پر 11 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، جن میں سے 9 نے گزشتہ روز دستبرداری اختیار کرلی تھی، اور آج 10ویں امیدوار نے بھی کاغذات واپس لے لیے۔
یہ نشست اس وقت خالی ہوئی تھی جب سابق رکن محمود قادر لغاری قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوگئے تھے۔ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق اس حلقے میں پولنگ 25 جنوری کو متوقع تھی۔














