سام سنگ گلیکسی واچ اب ڈیمنشیا کی ابتدائی علامات کی نشاندہی کرے گی

اتوار 4 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹیکنالوجی کی عالمی کمپنی سام سنگ اپنی گلیکسی واچ کو ایک ایسے جدید ڈیوائس میں تبدیل کرنے جا رہی ہے جو ڈیمنشیا اور ذہنی صلاحیتوں میں ابتدائی کمی کی علامات کی نشاندہی کر سکے گا۔

سام سنگ کی جانب سے اس اہم فیچر کو ‘برین ہیلتھ’ کے نام سے متعارف کرایا جائے گا، جس کی نمائش جنوری 2026 میں لاس ویگاس میں ہونے والی عالمی ٹیک نمائش سی ای ایس 2026 کے دوران کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: سام سنگ نئے ماڈلز کے رنگ افشا ہوگئے، ٹائٹینیم فریم کی امید ختم

برین ہیلتھ فیچر سام سنگ اسمارٹ فونز اور ویئریبل ڈیوائسز سے حاصل ہونے والے روزمرہ ڈیٹا کا تجزیہ کرے گا، جس میں آواز کے انداز، چلنے کے طریقے (گیت)، اور نیند کے رویے شامل ہیں۔ ان عوامل کو وقت کے ساتھ مانیٹر کر کے نظام ممکنہ ذہنی تبدیلیوں کی نشاندہی کرے گا اور کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی صورت میں صارف یا تیماردار کو آگاہ کرے گا۔

سام سنگ کے مطابق اس فیچر کا مقصد ڈاکٹرز کی جگہ لینا نہیں بلکہ بروقت وارننگ دے کر جلد طبی معائنے کی ترغیب دینا ہے تاکہ بروقت علاج ممکن ہو سکے۔

یہ نظام سام سنگ ہیلتھ ایکو سسٹم کے ساتھ مکمل طور پر مربوط ہوگا اور گلیکسی واچ، گلیکسی رنگ سمیت دیگر ڈیوائسز پر نیند، فٹنس، دل کی صحت، اور غذائیت سے متعلق مختلف ڈیٹا کو یکجا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے: سام سنگ کے 3 بار فولڈ ہونے والے اسمارٹ فون کا پہلا اسٹاک مارکیٹ میں آتے ہی فروخت ہوگیا

پرائیویسی کے حوالے سے سام سنگ کا کہنا ہے کہ حساس صحت ڈیٹا کو براہِ راست ڈیوائس پر ہی پروسیس کیا جائے گا، جس سے صارف کی ذاتی معلومات محفوظ رہیں گی۔ ڈیٹا کے تحفظ کے لیے سام سنگ ناکس سیکیورٹی ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے۔

سام سنگ کے مطابق برین ہیلتھ فیچر کی زیادہ تر تیاری مکمل ہو چکی ہے اور اس وقت اسے مختلف طبی اداروں کے تعاون سے ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔

اگرچہ اس فیچر کے حتمی اجرا کی تاریخ اور سپورٹ کرنے والی ڈیوائسز کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا، تاہم یہ فیچر سام سنگ کی مستقبل کی ہیلتھ کیئر حکمتِ عملی میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اڈیالہ جیل کے 3 قیدیوں کا نجی اسپتال سے علاج کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

علی ظفر نے شمالی امریکا میں دھوم مچا دی، ’روشنی ٹور‘ میں 75 ہزار سے زائد مداح اُمڈ آئے

بھارت میں نوجوانوں کے احتجاج کے دوران پولیس نے ضرورت سے زیادہ طاقت استعمال کی، ایمنسٹی انٹرنیشنل

صدر آصف علی زرداری کا کیٹی بندر پورٹ کی مربوط ترقی پر زور

انگلینڈ کے فاسٹ بولر برائیڈن کارس نائٹ کلب کے باہر ہتھکڑیوں میں پکڑے گئے

ویڈیو

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟