سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے خلاف جعلسازی کا مقدمہ درج

پیر 5 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے خلاف ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں جعلسازی، دھوکا دہی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کرپشن الزامات: سابق نائب تحصیلدار نجف حمید جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

ایف آئی آر کے مطابق نجف حمید، جو اس وقت حلقہ پٹواری اسلام آباد تعینات تھے، نے ریونیو افسر عبدالظہور اور خالد منیر کے ساتھ مل کر جعلی دستاویزات کے ذریعے ایک کنال قیمتی سرکاری و نجی اراضی بوگس انتقال کے ذریعے منتقل کی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق اسلام آباد پٹوار سرکل میں اراضی ریکارڈ کی جانچ کے دوران جعلسازی کا انکشاف ہوا۔ ملزمان نے جعلی رجسٹری اور بوگس انتقالات کے ذریعے ایک کنال زمین کی ملکیت تبدیل کی، تاہم کاغذات میں صرف 10 مرلے کی منتقلی ظاہر کی گئی۔

مزید پڑھیں: سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے گھر سے ایک کروڑ 7 لاکھ روپے کی چوری

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ زمین کی فردِ ملکیت اور سرکاری ریکارڈ میں یہ جعلسازی 2009 اور 2010 کے دوران کی گئی۔ مقدمے میں تعزیرات پاکستان کی متعلقہ دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور دیگر ممکنہ کرداروں کے تعین کے لیے ریکارڈ کی جانچ جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان