شوکت خانم میموریل اسپتال کو عطیات کی کمی کا سامنا، عوام سے اہم اپیل

پیر 5 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال کی جانب سے عوام سے ایک بار پھر ڈونیشن کی اپیل کی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال عطیات میں قریباً ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق عطیات میں یہ کمی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب شوکت خانم اسپتال کراچی کی تکمیل کا مرحلہ درپیش ہے، جسے دسمبر 2026 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اپیل میں کہا گیا ہے کہ شوکت خانم اسپتال ملک میں کینسر کے مریضوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے والا ایک اہم ادارہ ہے، جہاں بڑی تعداد میں مستحق مریضوں کا علاج عطیات کی مدد سے کیا جاتا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق اسپتال کا مالی نظام زیادہ تر عوامی تعاون اور ڈونیشنز پر انحصار کرتا ہے، اسی لیے عطیات میں معمولی کمی بھی منصوبوں کی رفتار اور علاج کی سہولیات پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

شوکت خانم اسپتال کراچی منصوبے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس کی تکمیل دسمبر 2026 میں متوقع ہے، تاہم اس ہدف کے حصول کے لیے مسلسل مالی معاونت کی ضرورت ہے۔

اپیل میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ عوام کی جانب سے دی جانے والی ہر چھوٹی بڑی رقم اسپتال کی تعمیر اور مریضوں کے علاج میں براہ راست معاون ثابت ہوتی ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ ڈونیشن دے کر اس فلاحی مقصد میں حصہ ڈالیں۔

مزید پڑھیں: شوکت خانم اسپتال کا فنڈ ریزنگ پروگرام روکنے پر کرکٹر شاداب خان برہم

واضح رہے کہ شوکت خانم میموریل اسپتال سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی والدہ کے نام پر بنایا ہے، جہاں مستحق مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم