اے آئی کلاڈ کا کمال، سال کا کام گھنٹے میں، گوگل انجینیئرنگ ٹیم بھی حیران

منگل 6 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں میں تیزی سے اضافہ جاری ہے اور حالیہ انکشاف نے اس پیشرفت کو ایک نئی سطح پر پہنچا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت کا استعمال، ملازمین پر نئے نفسیاتی دباؤ کا خدشہ

گوگل جیمنی سے وابستہ ایک پرنسپل انجینیئر ڈوگن نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی ٹیم نے  کلاڈ کوڈ کی مدد سے ایسا مسئلہ حل کر لیا جس پر وہ تقریباً ایک سال سے کام کر رہی تھی۔

انجینیئر کے مطابق اے آئی نے محض ایک گھنٹے میں ایک ایسا قابل استعمال پروٹوٹائپ تیار کر دیا جو اس حل سے کافی حد تک مماثل تھا جسے تیار کرنے میں گوگل کی ٹیم کو 12 ماہ کی منصوبہ بندی اور اندرونی رابطہ کاری درکار تھی۔

یہ تجربہ اس وقت شروع ہوا جب انجینیئر ڈوگن نے اے آئی کو ایک ایسے مسئلے کی بنیادی وضاحت فراہم کی جس سے ان کی ٹیم طویل عرصے سے نبرد آزما تھی۔

یہ مسئلہ دراصل ڈسٹری بیوٹڈ ایجنٹ آرکسٹریشن سسٹم کی تیاری سے متعلق تھا جسے سادہ الفاظ میں ایک ایسا ٹریفک کنٹرول سسٹم کہا جا سکتا ہے جو بیک وقت کام کرنے والے کئی اے آئی ایجنٹس کو منظم کرتا ہے۔

مزید پڑھیے: بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کے لیے مصنوعی ذہانت کے خطرناک استعمال کا انکشاف

صرف 3 پیراگراف پر مشتمل ایک مختصر پرامپٹ کے ذریعے اور بغیر کسی اندرونی بحث یا تاخیر کے اے آئی نے ایسا پروٹوٹائپ تیار کیا جو گوگل کے سال بھر میں تیار کردہ حل کے قریب تر تھا۔

ڈوگن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر لکھا کہ میں مذاق نہیں کر رہی ہم گوگل میں گزشتہ سال سے ڈسٹری بیوٹڈ ایجنٹ آرکسٹریٹرز بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔

یہ واقعہ اے آئی کے ارتقا میں ایک وسیع تر رجحان کی نشاندہی کرتا ہے جہاں سنہ 2022 میں اے آئی محض کوڈ کی چند سطریں لکھنے تک محدود تھی جبکہ اب وہ پیچیدہ سافٹ ویئر آرکیٹیکچر تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس پیشرفت نے انجینیئرز کے مستقبل کے کردار پر بھی بحث چھیڑ دی ہے۔

مزید پڑھیں: ٹائم میگزین نے مصنوعی ذہانت کے معماروں کو رواں سال کا ‘پرسن آف دی ایئر’ قرار دے دیا

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ اے آئی فوری طور پر انسانی ماہرین کی جگہ نہیں لے گی تاہم سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے منصوبہ بندی اور ڈیزائن کے مراحل میں اس کا کردار تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

ٹیک انڈسٹری کے مبصرین کے مطابق یہ واقعہ اے آئی کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا واضح ثبوت ہے جہاں ایک سال سے درپیش تکنیکی رکاوٹ محض چند گھنٹوں میں حل ہو گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مسابقتی برتری برقرار رکھنے کے لیے کمپنیوں کو اس تیز رفتار تبدیلی کے ساتھ خود کو ہم آہنگ کرنا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لائیومشرق وسطیٰ جنگ: امریکا کی ایران کو مزید شدت سے حملوں کی دھمکی، تہران کا جواب دینے کا اعلان، مذاکرات سے انکار

مشرق وسطیٰ کشیدگی: پیٹرول کے بعد ایل پی جی کے 2 جہاز بھی پورٹ قاسم پر لنگر انداز

رجب بٹ کا اہلیہ کو طلاق دینے کے بعد نیا بیان، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

افغانستان کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی بھارتی سازش کو برداشت نہیں کریں گے، پاکستانی مندوب

مشرق وسطیٰ کشیدگی: سعودی عرب کی مملکت سمیت دیگر عرب ممالک پر ایرانی حملوں کی مذمت

ویڈیو

کیا ہر بہترین دوست واقعی زندگی بھر کا ساتھی ہوتا ہے؟

پیوٹن سے سفارشیں، ٹرمپ کی دوڑیں، جنگ ختم کرنے کا اعلان، آبنائے ہرمز استعمال کرنے کی اجازت مگر صرف ایک شرط پر

’برڈ آف ایشیا‘، 400 سے زیادہ میڈلز جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ صوبیدار عبدالخالق کون تھے؟

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟