تحریک انصاف کی قیادت پر ابہام نہیں، اصل چیئرمین عمران خان ہی ہیں: سلمان اکرم راجہ

بدھ 7 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ نے پارٹی چیئرمین کے معاملے پر جاری بحث کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پارٹی پالیسی اور قیادت کا اصل مرکز اب بھی عمران خان ہی ہیں، جبکہ بیرسٹر گوہر علی خان عمران خان کے مقرر کردہ اور منتخب چیئرمین ہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ان سے بیرسٹر گوہر کے بعض بیانات کے حوالے سے سوال کیا گیا تھا کہ چیئرمین کی رائے کو پارٹی پالیسی کیوں نہ سمجھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ’سیاسی جماعتوں کو کلاس روم کی طرح نہیں چلایا جاسکتا‘ عمران خان نے سلمان اکرم راجہ کو یہ پیغام کیوں بھیجا؟

جس پر انہوں نے وضاحت کی کہ تحریک انصاف کی پالیسی عمران خان دیتے ہیں اور وہی حقیقی چیئرمین ہیں۔ ’شر کے پتلے جو بھی رنگ دیں، حقیقت یہی ہے کہ پارٹی قیادت عمران خان کے پاس ہے۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک انٹرویو کے دوران سلمان اکرم راجہ سے سوال کیا گیا کہ کیا بیرسٹر گوہر علی خان کو عملی طور پر سائیڈ لائن کر دیا گیا ہے اور نیا چیئرمین کون ہوگا۔

اس کے جواب میں انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ چیئرمین عمران خان ہی ہیں اور اس وقت کوئی اور چیئرمین موجود نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں موجودہ صورتحال اور الیکشن کمیشن کا تحریک انصاف کے ساتھ رویہ سب کے سامنے ہے، جو ان کے بقول ’جبر کے ضابطے‘ کا حصہ ہے۔

مزید پڑھیں: جسٹس نعیم اختر افغان کا پی ٹی آئی سے وابستگی پر سلمان اکرم راجہ سے کیا مکالمہ ہوا؟

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اصل صورتحال سے سب آگاہ ہیں اور حقیقت یہ ہے کہ عمران خان ہی چیئرمین ہیں اور ان کے علاوہ کوئی اور چیئرمین نہیں۔

تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری کے اس مؤقف کو پارٹی کے اندر قیادت کے حوالے سے پھیلائی جانے والی قیاس آرائیوں کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

اپنے اس حالیہ بیان کے ذریعے انہوں نے واضح پیغام دیا ہے کہ پارٹی کی نظریاتی اور سیاسی قیادت بدستور عمران خان کے ہاتھ میں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کا امیر ترین شخص قرار، تاریخ کا پہلا کھرب پتی بننے کے بھی قریب

ایران جنگ میں فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کے لیے مشکلات میں مزید اضافہ

لائیومشرق وسطیٰ جنگ: امریکا کا آبنائے ہرمز میں ایرانی کشتیوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ، تہران کا مذاکرات سے انکار

ٹرمپ کی دھمکی کے بعد امریکا کا آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی 16 ایرانی کشتیوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ

مسجد نبوی میں خودکار چھتریاں زائرین کے لیے آرام دہ ماحول فراہم کرنے لگیں

ویڈیو

حکومت نوجوانوں کے لیے کیا کررہی ہے؟ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن روبینہ اعوان کا خصوصی انٹرویو

عام موٹرسائیکل کو ای بائیک بنانے میں کتنے پیسے لگتے ہیں؟

کیا ہر بہترین دوست واقعی زندگی بھر کا ساتھی ہوتا ہے؟

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے