’25 لاکھ سے 4 لاکھ تک‘، اداکارہ مایا خان نے معاوضے میں حیران کن کمی کا راز فاش کردیا

بدھ 7 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان مایا خان نے حال ہی میں اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں آنے والے اتار چڑھاؤ اور خاص طور پر بھاری تنخواہ سے کم معاوضے تک کے سفر پر کھل کر گفتگو کی ہے۔

پوڈکاسٹ کے دوران مایا خان نے انکشاف کیا کہ ایک وقت ایسا تھا جب مارننگ شو کے لیے 25 لاکھ روپے ماہانہ معاوضہ لیا کرتی تھیں۔ ان کے مطابق معروف صحافی اقرار الحسن اکثر تجسس کے تحت ان سے تنخواہ کے بارے میں سوال کیا کرتے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HideSide magazine (@hidesidemagazine)

مایا خان نے بتایا کہ 2020 میں ان کی زندگی میں ایک ایسا مرحلہ آیا جب انہیں صرف 4 لاکھ روپے میں شو کرنے پر رضامندی ظاہر کرنا پڑی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ لمحہ ان کے لیے انتہائی مشکل تھا اور انہیں محسوس ہوا جیسے وہ یکدم بلندی سے نیچے آ گری ہوں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ابتدا میں وہ اس فیصلے پر ہچکچاہٹ کا شکار تھیں لیکن بعد ازاں انہوں نے اللہ پر بھروسہ کرتے ہوئے دعا کی کہ اس رقم میں برکت ڈال دی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ رقم مجھے اللہ کی طرف سے ملی تھی اور وہی ذات تھوڑے کو بہت زیادہ بنا سکتی ہے۔ اللہ چاہے تو تیس کو تیس کروڑ بھی بنا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’کرینہ کپور میری بیوی رہ چکی‘، مفتی قوی کا حیران کن دعویٰ

واضح رہے کہ مایا خان نے اپنے کیریئر کا آغاز پی ٹی وی کے ڈراموں ایک محبت سو افسانے سے کیا تاہم انہیں اصل شہرت سما ٹی وی کے مقبول مارننگ شو سے حاصل ہوئی۔

 وہ 2024 میں ڈرامہ مائی ری کے ذریعے ٹی وی اسکرین پر واپس آئیں، جبکہ کبھی میں کبھی تم اور بڑے بھیا میں اپنے کردار کے باعث خوب داد سمیٹی۔ اس کے علاوہ مایا خان ایک کامیاب کاروباری شخصیت بھی ہیں اور اپنا ہربل برانڈ چلا رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بٹ کوائن 3 ماہ کی بلند ترین سطح پر، قیمت 81 ہزار ڈالر کے قریب پہنچ گئی

بدخشان میں مزاحمت طالبان رجیم پر کاری ضرب، جلاوطن حکومت کے قیام کی راہ ہموار ہونے کا امکان

آزاد کشمیر اسمبلی: اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں ن لیگ کو واضح برتری

طاقتور اے آئی ماڈلز سیکیورٹی کے لیے نیا خطرہ، حیاتیاتی ہتھیاروں کی تیاری آسان ہونے کا خدشہ

کوڑے میں پھینکی گئی زائدالمیعاد چاکلیٹس اٹھانے کے لیے بھارت کی سڑک پر بھیڑ، ویڈیو وائرل

ویڈیو

دور افتادہ علاقوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے معاون فاؤنڈیشن کی کاوشیں

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کا اتحاد، دونوں جماعتوں کے کارکن ایک دوسرے کو قبول کریں گے؟

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

کالم / تجزیہ

مولانا کیا چاہتے ہیں؟

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا