پی ایس ایل کی شمع پہلے سے کہیں زیادہ روشن ہو چکی ہے، محسن نقوی کی 2 نئی فرنچائزز کو مبارکباد

جمعہ 9 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نئی ٹیموں کی نیلامی کو پاکستان کرکٹ کے لیے ایک تاریخی اور یادگار دن قرار دیا ہے۔

محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کی نیلامی غیر معمولی طور پر شاندار رہی، جس میں ریکارڈ توڑ بولیاں لگیں، پرجوش سرمایہ کار سامنے آئے اور دو نئی فرنچائزز لیگ کے خاندان کا حصہ بنیں۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل فرنچائز کی سالانہ فیسیں کتنی ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

چیئرمین پی سی بی کے مطابق ایف کے ایس گروپ نے حیدرآباد کی فرنچائز 17.5 ارب روپے میں حاصل کی، جبکہ او زیڈ ڈویلپرز نے سیالکوٹ کی فرنچائز 18.5 ارب روپے کی ریکارڈ بولی دے کر اپنے نام کی۔ یوں دونوں فرنچائزز کی مجموعی مالیت 10 سال کے لیے 36 ارب روپے تک جا پہنچی۔

محسن نقوی نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری پاکستانی کرکٹ سے محبت، اعتماد اور خلوص کے جذبات کی عکاس ہے۔ انہوں نے حیدرآباد اور سیالکوٹ کو پی ایس ایل میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ان شہروں کی شمولیت نے پوری قوم کو فخر اور جذباتی کر دیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کی شمع پہلے سے کہیں زیادہ روشن ہو چکی ہے اور اس تاریخی پیش رفت کے ساتھ لیگ کے ایک نئے دور کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp