بھارت میں یومِ جمہوریہ سے قبل سیکیورٹی ہائی الرٹ، خالصتانی گروہوں کے ممکنہ حملوں کی وارننگ

اتوار 18 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں یومِ جمہوریہ کی تقریبات سے محض ایک ہفتہ قبل سیکیورٹی خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے، جہاں انٹیلی جنس اداروں نے دارالحکومت نئی دہلی سمیت متعدد شہروں میں ممکنہ دہشتگرد حملوں کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خالصتانی تنظیموں اور بنگلہ دیش میں قائم گروہوں کی جانب سے 26 جنوری سے قبل حملوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خالصتان تحریک نے اب تک کیا حاصل کیا؟

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی انٹیلیجنس ذرائع کا کہنا ہے کہ خالصتانی نیٹ ورکس اور بیرونِ ملک سرگرم انتہاپسند عناصر مقامی مجرمانہ گروہوں کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

الرٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے بعض گینگسٹرز کو خالصتانی اور دیگر شدت پسند ہینڈلرز کی جانب سے ’فٹ سولجرز‘ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، جس سے داخلی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خالصتان تحریک اور مودی کا خوف

انٹیلیجنس رپورٹ کے مطابق یہ گینگسٹرز ہریانہ، دہلی نیشنل کیپیٹل ریجن، اتر پردیش اور راجستھان میں سرگرم ہیں اور بتدریج خالصتانی تحریک سے وابستہ عناصر کے ساتھ آپریشنل روابط قائم کر رہے ہیں۔

ممکنہ خطرات کے پیش نظر نئی دہلی اور ملک کے دیگر اہم شہروں میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، جبکہ حساس مقامات پر نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔ بھارتی حکام کے مطابق یومِ جمہوریہ کی تقریبات کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے تمام اداروں کو چوکس رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں