خیبر پختونخوا، کوہاٹ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

منگل 20 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے وسیع ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:او جی ڈی سی ایل نے کوہاٹ میں اہم ہائیڈروکاربن ذخائر دریافت کرلیے

او جی ڈی سی ایل کے ترجمان کے مطابق براگزئی ایکس ون کنویں سے روزانہ 3 ہزار 100 بیرل خام تیل اور 81 ہزار 500 مکعب فٹ گیس پیدا ہوگی۔

ترجمان نے بتایا کہ یہ او جی ڈی سی ایل کی گزشتہ ایک ماہ کے دوران نشپا بلاک میں مسلسل تیسری بڑی دریافت ہے، اور حالیہ تین دریافتوں سے مجموعی طور پر یومیہ 9 ہزار 480 بیرل خام تیل حاصل ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ یہ پیداوار ملکی خام تیل کی مجموعی پیداوار کا 14.5 فیصد ہے اور حالیہ کامیابیاں قومی توانائی کی سلامتی کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوں گی۔

ترجمان نے زور دیا کہ مقامی وسائل کے فروغ سے ملک میں توانائی کی طلب اور رسد دونوں میں بہتری آئے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مغربی امریکا میں شدید برفانی طوفان کی پیش گوئی، نظام زندگی بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ

معرکۂ حق میں کامیابی، پاکستان عالمی سطح پر امن کا علمبردار بن کر ابھرا، عطا اللہ تارڑ

خراب کولیسٹرول میں 50 فیصد تک کمی: سائنسدانوں نے نیا طریقہ علاج ڈھونڈ لیا

ٹرمپ کی تقریب میں فائرنگ سے قبل پولیس کے تربیت یافتہ کتے نے حملہ آور کی نشاندہی کی تھی، رپورٹ

پی ایس ایل 11: محمد علی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری