پارلیمنٹ کا سندھ حکومت سے سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کی فوری مدد کا مطالبہ

جمعہ 23 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کراچی کے گل پلازہ شاپنگ مال میں رونما جان لیواآتشزدگی کے حوالے سے ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے۔

اس قرارداد میں پارلیمنٹ نے اس ہولناک حادثے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت پر زور دیا کہ وہ متاثرہ خاندانوں اور کاروباری اداروں کی ہر ممکن مدد کرے۔

یہ بھی پڑھیں: گل پلازہ آتشزدگی، 26 جاں بحق، 81 افراد لاپتا، لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے معائنے جاری

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ مرحومین کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتی ہے۔

پارلیمنٹ نے خاص طور پر فائرفائٹر فرقان علی کو خراج تحسین پیش کیا، جنہوں نے اپنی جان کی قربانی دی، اور تمام فائرفائٹرز کی بہادری کو سراہا۔

پارلیمنٹ نے گہرے تشویش کے ساتھ اس بات کو نوٹ کیا کہ حفاظتی خامیوں کی وجہ سے یہ حادثہ ایک بڑے المیے میں تببدل ہوگیا۔

اس سلسلے میں قرارداد میں سندھ حکومت پر زور دیا گیا کہ متاثرہ خاندانوں کو مناسب معاوضہ فراہم کیا جائے اور متاثرہ کاروبار کی فوری بحالی کی جائے۔

مزید پڑھیں: گورنر سندھ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کے حق میں سامنے آگئے، بڑا مطالبہ کردیا

قرارداد کے متن کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام تجارتی اور رہائشی عمارتوں میں فوری طور پر شہر بھر کا ایمرجنسی فائر رسک آڈٹ کیا جائے۔

اسی طرح فائر اسٹیشنز اور فائر فائٹنگ آلات کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔

پارلیمنٹ نے وفاقی حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ سندھ حکومت کو اس بحران کے دوران ضروری تعاون فراہم کرے۔

مزید پڑھیں: گل پلازہ آتشزدگی: کیا یہ شارٹ سرکٹ نہیں بلکہ بچوں کی کارستانی ہے؟

قرارداد میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ کراچی کے عوام اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور اس بات کا عزم کرتی ہے کہ گل پلازہ میں ضائع ہونے والی زندگیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

ساتھ ہی یہ بھی زور دیا گیا کہ ایسی آفات کو دوبارہ رونما ہونے سے روکنے کے لیے عملی اور دیرپا اقدامات کیے جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا ٹام ہالینڈ ہمیشہ کے لیے اسپائیڈر مین کو الوداع کہنے والے ہیں؟

وزیراعظم نے ورلڈ بینک کی مالیاتی رپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی

ترک اپوزیشن پارٹی کے میئر اردال بشکچی اوغلو کرپشن کے الزام میں گرفتار

پاکستان کو وار رسک انشورنس فہرست سے نکالنے کا فیصلہ، اسحاق ڈار کا خیرمقدم

لائیودہشتگردوں کے لیے اب کوئی رعایت نہیں، یا ہتھیار ڈالیں یا آپریشن کا سامنا کریں، ڈی جی آئی ایس پی آر

ویڈیو

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘