خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری، گلیات اور دیگر سڑکیں جزوی طور پر بند

جمعہ 23 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں جاری شدید برفباری کے باعث متعدد سڑکیں جزوی طور پر بند ہو گئی ہیں۔ محکمہ سیاحت کے ترجمان سعد بن اویس نے بتایا کہ برف ہٹانے کے اقدامات جاری ہیں اور سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:شدید برف باری اور تیز ہواؤں کے باعث ایمسٹرڈیم ایئرپورٹ پر 700 سے زائد پروازیں منسوخ

گلیات روڈ جزوی طور پر بند ہے۔ سوات میں صرف 4×4 گاڑیوں کے لیے راستے کھلے ہیں، جن گاڑیوں میں چین (زنجیریں) ہوں گی انہیں جانے کی اجازت ہے۔ کاغان میں پارس تک سڑکیں کھلی ہیں جبکہ چترال میں رابطہ سڑکیں کھلی ہیں۔

مزید پڑھیں: بلوچستان کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری، اہم قومی شاہراہیں بند

ترجمان کے مطابق، بالائی علاقوں میں برف کی مقدار زیادہ ہے، اس لیے سیاحوں سے گزارش ہے کہ اپنے سفر میں احتیاط برتیں اور محکمہ سیاحت کی ہدایات پر عمل کریں۔ سیاحتی مقامات تک پہنچنے والے راستوں کو جلدی کھولنے کے لیے متعلقہ محکمے کی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی