علی صدپارہ اور جان سنوری پر بنائی گئی ڈاکومنٹری کی بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں بھرپور پذیرائی

ہفتہ 24 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشہور پاکستانی کوہ پیماؤں محمد علی صدپارہ اور جان سنوری کی 2021 کی سردیوں میں کے ٹو سر کرنے کی کوشش کے دوران پیش آنے والے المناک حادثہ پر The Last First: Winter K2 نامی ڈاکومنٹری نے 2026 کے سانڈنس فلم فیسٹیول میں بین الاقوامی پذیرائی حاصل کی ہے۔

یہ فلم ایوارڈ یافتہ ہدایتکار عامر بار لیو کی ہدایت کاری میں بنائی گئی ہے اور دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے سب سے خطرناک موسم میں ہونے والے واقعات کو بے باکی سے دکھاتی ہے۔ فلم میں کوہ پیمائی کی دنیا کے ‘آخری عظیم انعام’ کے حصول کی کوشش کا دل دہلا دینے والا قصہ بیان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: شاہ رُخ خان کی سالگرہ کے موقع پر 2 ہفتوں پر مبنی خصوصی فلم فیسٹول کے انعقاد کا اعلان

کہانی اس مہم پر مرکوز ہے جس میں سنوری اور والد اور بیٹے کی ٹیم علی اور ساجد صدپارہ پہلی بار کے2 کو سردیوں میں سر کرنے کی کوشش کر رہے تھے، جب پہاڑ کی حالات سب سے سخت ہوتی ہیں۔

اس موسم میں چوٹی تک پہنچنے کی دوڑ میں کئی جانیں ضائع ہوئیں اور کوہ پیمائی کی موجودہ صورتحال کے کئی مسائل سامنے آئے، جن میں کمرشل دباؤ، سوشل میڈیا کے منفی اثرات، اور کھیل میں تاریخی طور پر نمایاں ہونے والوں اور حاشیے پر رہنے والوں کے درمیان کشیدگی شامل ہیں۔

ساجد صدپارہ، جو اس حادثے سے بچ گئے اور بعد میں اپنے والد کی تلاش میں حصہ لیا، پارک سٹی میں فلم کے پریمیئر میں موجود تھے۔ انہوں نے ناظرین کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کیے، کے ٹو پر استعمال کی گئی حکمت عملی اور اس لمحے کی تفصیل بتائی جب ان کے والد اور سنوری چوٹی سے واپس آتے ہوئے لاپتا ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیے: اشرف صدپارہ سمیت پاکستان کے 5 کوہ پیماؤں نے نانگا پربت کو سر کرلیا

فیسٹیول کے منتظمین نے کہا کہ دی لاسٹ فرسٹ ایک ایسی دستاویزی فلم ہے جو کے ٹو  کی سردیوں میں کوہ پیمائی کے انتہائی خطرات کو اجاگر کرتی ہے۔

عامر بار لیو نے فلم کے بارے میں کہا کہ جنوری 2005 تک دنیا کے سب سے بلند 14 پہاڑ، جو 8,000 میٹر سے بلند ہیں، سردیوں میں سر کر لیے گئے تھے۔ صرف ایک پہاڑ باقی تھا، کے ٹو۔

انہوں نے مزید کہا کہ کے ٹو کو سردیوں میں سر کرنے والا پہلا شخص بننا کوہ پیمائی کی آخری بڑی ناقابلِ حصول کامیابی یعنی  دی لاسٹ فرسٹ تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

باب المندب میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملے میں 3 پاکستانی شہید ہوئے، دفتر خارجہ

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کا ایرانی قیادت کے نام خصوصی پیغام، محسن نقوی نے پہنچا دیا

پاکستان، بیلاروس کا اقتصادی و تجارتی تعاون نئی سطح پر لے جانے پر اتفاق

اسلام آباد پولیس نے 16 کروڑ سے زائد مالیت کی 50 مسروقہ گاڑیاں برآمد کرلیں

بیوی سے ادرک، لہسن کی بو آئے تو کون اسے دیکھے گا؟ شہود علوی کے بیان پر نئی بحث چھڑگئی

ویڈیو

اوورسیز کشمیری نظام سے مایوس نہیں، حکومت میں کوئی کردار دیا گیا تو ڈیلیور کرکے دکھاؤں گا، احسان دانش

سندھ مدرسۃ الاسلام: تحریک پاکستان اور قائد اعظم کی فکری تربیت میں اہم کردار

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ وسیع تر علاقائی اتحاد میں بدل سکتا ہے، ایمبیسیڈر اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہئیں

13 برس بعد معلوم ہوا

کشمیر اب ایک ٹیسٹ کیس ہے