پاکستان کے 5 کوہ پیماؤں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان کی دوسری بلند چوٹی نانگا پربت کو سر کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: غیرملکی خاتون کوہ پیما نانگا پربت سر کرنے کی مہم میں ہلاک، لاش کی تلاش جاری
ان میں سے 2 کوہ پیماؤں نے مصنوعی آکسیجن کی مدد کے بغیر دنیا کی 9ویں اور 8 ہزار 126 میٹر اونچی اس چوٹی کو سر کیا۔
کامیاب کوہ پیماؤں میں مرحوم کوہ پیما علی رضا صدپارہ کے بیٹے اشرف صدپارہ بھی شامل تھے۔
اشرف نے اب پاکستان میں موجود 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 5 چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
مزید پڑھیے: بنا آکسیجن دنیا کی تمام بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا پہلا پاکستانی سرباز خان کون ہے؟
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نانگا پربت سر کرنے والے کوہ پیماؤں میں ڈاکٹر رانا حسن جاوید، علی حسن، سہیل سخی، اشرف صدپارہ اور شیر زاد کریم شامل ہیں جن میں سے اشرف صدپارہ اور سہیل سخی نے مصنوعی آکیسجن استعمال کیے بغیر ہی نانگا پربت سر کیا۔