سی ٹی ڈی کی کارروائی کامیاب ، اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے 6 دہشتگرد ہلاک

جمعہ 30 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میانوالی میں چاپڑی ڈیم کے قریب کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران 6 خطرناک دہشتگرد اپنی ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔ آپریشن کے دوران 8 دیگر دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوئے، جبکہ دہشتگردوں سے ہتھیار اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:صدر زرداری کا بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی کو خراجِ تحسین

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق یہ چھاپہ دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے مارا گیا، لیکن اسی دوران دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد اپنی ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہوئے۔

کارروائی کے دوران فرار ہونے والے 8 دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے بھی متعلقہ ادارے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں تاکہ علاقے میں سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں سے ایک خودکش جیکٹ، 3 دستی بم، 3 ایس ایم جیز، 200 گولیاں اور دیگر بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے مزید کہا کہ آپریشن علاقے میں امن و امان کی بحالی اور دہشتگردوں کی موجودگی ختم کرنے کے لیے جاری اقدامات کا حصہ ہے، اور فرار دہشتگردوں کی تلاش میں بھی خصوصی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘