فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں لیڈرشپ اینڈ مینجمنٹ کورس کی اختتامی تقریب، سپریم کورٹ کے ججز کی شرکت

جمعہ 30 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ماتحت عدلیہ کے لیے منعقدہ لیڈرشپ اینڈ مینجمنٹ ٹریننگ کورس کی اختتامی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے خطاب کیا۔ تقریب میں ضلعی عدلیہ کے ججز اور سینیئر عدالتی افسران بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی جوڈیشل اکیڈمی میں اصلاحاتی ورکشاپ، عدالتی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے جامع لائحہ عمل تشکیل

جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ ضلعی عدلیہ انصاف کی فراہمی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور ججز پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ فیصلے ہمیشہ حقائق اور قانون کی بنیاد پر ہونے چاہئیں، جبکہ غیرجانبداری منصفانہ ٹرائل اور عوامی اعتماد کی بنیاد ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی ایک مضبوط اور فعال ادارہ ہے اور عدلیہ کے فرسودہ قوانین میں فوری ترمیم ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بوسیدہ عدالتی نظام میں ہر سطح پر اصلاحات کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو بروقت اور مؤثر انصاف فراہم کیا جا سکے۔

ڈی جی فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی نے کہا کہ ضلعی عدلیہ چیف جسٹس کے اصلاحاتی ایجنڈے کا مرکز ہے اور ایک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پورے نظام میں تبدیلی لا سکتا ہے۔

مزید پڑھیے: چیف جسٹس کی زیرصدارت اجلاس، عدالتی نظام کو شفاف اور عوام دوست بنانے کے لیے امور کا جائزہ

تقریب کے دوران شرکا نے عدلیہ میں اصلاحات، ٹرائل کے معیار اور عوامی اعتماد کی مضبوطی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp