ایپل کی آئی فون لانچ حکمتِ عملی میں بڑی تبدیلی، 2026 میں مہنگے ماڈلز کو ترجیح

ہفتہ 31 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایپل 2026 میں آئی فون لانچ کرنے کی حکمتِ عملی میں بڑی تبدیلی کی تیاری کر رہی ہے، جس کے تحت کمپنی اپنے سب سے مہنگے اور پریمیم ماڈلز کو ترجیح دے گی۔ یہ فیصلہ ہائی اینڈ آئی فونز کی بڑھتی ہوئی طلب اور مینوفیکچرنگ سے جڑے دباؤ کے باعث کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون کی فروخت نے تاریخ کی بلند ترین سطح حاصل کر لی

رپورٹ کے مطابق ایپل 2026 میں 3 پریمیم آئی فون ماڈلز کی پیداوار اور ترسیل کو ترجیح دے گی، جبکہ اسٹینڈرڈ ماڈل کی لانچ مؤخر کر دی جائے گی۔ عام آئی فون 18 کی ترسیل اب 2026 کے بجائے 2027 کے پہلے نصف میں متوقع ہے۔

فولڈایبل آئی فون اور نئے فلیگ شپ ماڈلز

ایپل 2026 کے دوسرے نصف میں ایک فولڈایبل آئی فون متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے، جس کے ساتھ 2 دیگر نان فولڈنگ پریمیم ماڈلز بھی پیش کیے جائیں گے، ان ماڈلز میں بڑے ڈسپلے اور جدید کیمرا فیچرز شامل ہوں گے۔

یہ تبدیلی ایپل کی مارکیٹنگ ترجیحات میں واضح شفٹ اور پروڈکشن کے بڑھتے ہوئے مسائل کی عکاسی کرتی ہے، جن میں میموری کی قیمتوں میں اضافہ اور پیچیدہ مینوفیکچرنگ عمل شامل ہیں۔

سپلائی چین دباؤ اور لاگت میں اضافہ

ایپل کی نئی حکمتِ عملی کا مقصد زیادہ منافع حاصل کرنا اور مہنگے خام مال اور جدید ٹیکنالوجی سے جڑے خطرات کو کم کرنا ہے۔ فولڈایبل ڈیوائسز کے لیے پیچیدہ پرزہ جات اور اسمبلنگ درکار ہوتی ہے، جس سے سپلائی چین میں رکاوٹوں کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

پریمیم آئی فونز پر فوکس، ریکارڈ آمدن

ایپل کی یہ حکمتِ عملی ایسے وقت سامنے آئی ہے جب کمپنی نے شاندار سہ ماہی مالی نتائج حاصل کیے ہیں۔ حالیہ سہ ماہی میں آئی فونز کی مضبوط فروخت کے باعث کمپنی کی آمدن میں نمایاں اضافہ ہوا۔

یہ  بھی پڑھیں: آئی فون 17 پاکستان میں اب بغیر سود کے قسطوں پر بھی ممکن، مگر کیسے؟

ایپل نے مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں آئی فونز سے 85.27 ارب ڈالر کی آمدن حاصل کی، جو ماہرین کے اندازوں سے کہیں زیادہ ہے۔ مجموعی سہ ماہی آمدن 16 فیصد اضافے کے ساتھ 143.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ فی شیئر آمدن 2.84 ڈالر رہی۔

کمپنی نے بتایا کہ آئی فونز کی فروخت نے دنیا کے تمام خطوں میں نئے ریکارڈ قائم کیے، جبکہ مہنگی میموری اور دیگر اشیا کی قیمتوں کے باوجود مجموعی منافع 48.2 فیصد رہا۔

چین اور بھارت میں مضبوط واپسی

ایپل کی کارکردگی میں سب سے نمایاں بہتری چین میں دیکھی گئی، جہاں آمدن میں 38 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 25.53 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ کمپنی کے مطابق اس خطے میں آئی فونز کی فروخت نے نیا ریکارڈ قائم کیا۔

بھارت میں بھی ایپل نے ڈبل ڈیجٹ گروتھ ریکارڈ کی، جہاں آئی فون، میک اور دیگر مصنوعات کی فروخت میں اضافہ ہوا۔ کمپنی نے ممبئی میں نیا ایپل اسٹور کھولنے کے منصوبے کی بھی تصدیق کی۔

دیگر مصنوعات میں ملا جلا رجحان

جہاں آئی فون اور سروسز بزنس نے ریکارڈ آمدن حاصل کی، وہیں ویئرایبلز، ہوم اور ایکسیسریز کی فروخت توقعات سے کم رہی۔ میک کی آمدن بھی اندازوں سے کچھ کم رہی، تاہم آئی پیڈ کی فروخت میں تعلیمی شعبے کی طلب کے باعث اضافہ دیکھا گیا۔

ماہرین کے مطابق آئی فون لانچ حکمتِ عملی میں یہ تبدیلی ظاہر کرتی ہے کہ ایپل آئندہ برسوں میں فولڈایبل ڈیوائسز اور پریمیم ہارڈویئر کو اپنی ترقی کا مرکزی ستون بنانے جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11، کراچی کنگز نے معین علی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا

قازقستان کا پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو منگوانے کا ارادہ

میں اور بھائی والد سے ملنے آنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ویزا نہیں دے رہی، عمران خان کے بیٹےکا شکوہ

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ملاقات ضرور ہوگی، وقت اور جگہ کا تعین تاحال نہیں ہوا، رانا ثنااللہ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

پورا پاکستان بھی اگر بسنت فیسٹیول منانے لاہور آجائے تو ہم ٹریفک کنٹرول کر لیں گے ۔سی ٹی او لاہور اطہر وحید

پاکستان اور امریکا ایران مذاکرات، پی ٹی آئی احتجاج اور بھارت میچ بائیکاٹ کی اپ ڈیٹ

وی ایکسکلوسیو: دہشتگردی کے خلاف لڑائی کسی فرد یا ادارے کی نہیں پوری قوم کی جنگ ہے، انوارالحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

فاطمہ بھٹو کس قیامت سے گزریں؟

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟