واٹس ایپ بدلنے جارہا ہے، صارفین کے لیے پریمیم فیچرز کا اعلان

اتوار 1 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

واٹس ایپ ایک نئے اختیاری پریمیم سبسکرپشن پلان پر کام کررہا ہے، جس کے تحت صارفین کو خصوصی اور اضافی فیچرز تک رسائی دی جائے گی۔ اس سبسکرپشن کے ذریعے صارفین عام واٹس ایپ کے مقابلے میں مزید جدید سہولیات حاصل کرسکیں گے، تاہم یہ پلان مکمل طور پر اختیاری ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کی بچوں کے لیے سخت پرائیویسی کنٹرولڈ فیچر متعارف کروانے کی تیاری

واٹس ایپ بیٹا برائے اینڈرائیڈ 2.26.4.8 کے مطابق اس سبسکرپشن پلان میں خصوصی اسٹیکرز، ایپ تھیمز، 3 سے زیادہ چیٹس پن کرنے کی سہولت، ایپ آئیکن کسٹمائزیشن اور نئے چیٹ رنگ ٹونز شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ ابتدائی فیچرز ہیں اور صارفین کی رائے کی بنیاد پر مزید سہولیات شامل کی جاسکتی ہیں۔

میٹا اے آئی کے لیے نیا تھنکنگ موڈ

واٹس ایپ میٹا اے آئی کے لیے ایک نیا تھنکنگ موڈ بھی تیار کر رہا ہے، جو گہرے تجزیے اور پیچیدہ سوالات کے بہتر جوابات دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس موڈ میں اے آئی کو جواب تیار کرنے میں زیادہ وقت لگے گا، جبکہ فاسٹ موڈ تیز اور سادہ جوابات کے لیے دستیاب رہے گا۔ مستقبل میں صارفین اپنی ضرورت کے مطابق موڈ منتخب کر سکیں گے۔

چینلز کے لیے اسٹیٹس اپڈیٹس کا فیچر

اینڈرائیڈ پر واٹس ایپ چینل ایڈمنز کو اسٹیٹس اپڈیٹس شیئر کرنے کی سہولت دینے پر بھی کام کر رہا ہے۔ اس فیچر کے تحت ایڈمنز تصاویر، ویڈیوز اور وائس میسجز بطور اسٹیٹس چینل میں شیئر کر سکیں گے، جو 24 گھنٹے بعد خود بخود ختم ہو جائیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے نیا فیچر، چینل اپڈیٹس کی کارکردگی جانچنا آسان

واٹس ایپ چینل اپڈیٹس کے لیے پیڈ پارٹنرشپ فیچر بھی متعارف کرانے کی تیاری میں ہے، جس کے ذریعے چینل ایڈمنز اسپانسرڈ مواد کو واضح طور پر پیڈ پارٹنرشپ کے طور پر لیبل کر سکیں گے۔ ایک بار لیبل لگنے کے بعد اسے ہٹانے کے لیے اپڈیٹ ڈیلیٹ کرنا ضروری ہوگا۔

حالیہ چیٹ سرچز اور فارورڈ اسٹیٹسٹکس

واٹس ایپ اینڈرائیڈ پر حالیہ چیٹ سرچز دکھانے کا فیچر بھی متعارف کرا رہا ہے، جس سے صارفین اپنی حالیہ تلاشیں دوبارہ آسانی سے دیکھ سکیں گے۔ اس کے علاوہ چینل ایڈمنز کے لیے یہ سہولت بھی دی جا رہی ہے کہ وہ دیکھ سکیں کہ ان کی اپڈیٹس کتنی بار فارورڈ ہوئیں، تاہم یہ معلومات فالوورز کو نظر نہیں آئیں گی۔

 یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا نیا سخت سیکیورٹی فیچر متعارف،سب سے زیادہ فائدہ کن لوگوں کو ہوگا؟

واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے سخت اکاؤنٹ سیکیورٹی سیٹنگز بھی متعارف کرا دی ہیں، جنہیں ایک ہی ٹوگل کے ذریعے فعال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ میڈیا فائلز کے تحفظ کے لیے رسٹ پروگرامنگ لینگویج کو بھی اپنایا جا رہا ہے۔

واٹس ایپ کے مطابق یہ تمام فیچرز مختلف مراحل میں ہیں اور آنے والے دنوں میں مزید اپڈیٹس متوقع ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عید الاضحیٰ پر شدید گرمی کا امکان: محکمہ موسمیات نے 25 سے 31 مئی تک ملک گیر ہیٹ ویو کی پیشگوئی کردی

آسمان پر نایاب منظر: مشتری، زہرہ اور عطارد ایک قطار میں نظر آئیں گے

بڑی شخصیت کی ایران میں انٹری، ایران امریکا ڈیل کا مسودہ تیار، فائنل راؤنڈ پاکستان میں، اسرائیل کو منہ کی کھانا پڑی

بلاول بھٹو سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات، ترقیاتی امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

بنگلہ دیش کا شیخ حسینہ کی واپسی کے لیے قانونی راستہ اختیار کرنے کا اعلان

ویڈیو

بڑی شخصیت کی ایران میں انٹری، ایران امریکا ڈیل کا مسودہ تیار، فائنل راؤنڈ پاکستان میں، اسرائیل کو منہ کی کھانا پڑی

پاکستان ٹی وی کا خصوصی دستاویزی پروگرام ’بھارت کی ساکھ داؤ پر، پاکستانی بیانیے کی فتح‘، سچائی کی ایک لازوال کہانی‘

پاک چین دوستی کا جشن، پاکستانی قیادت کا سی پیک اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر زور

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟