وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری نے قومی کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 سیریز میں کلین سویپ پر مبارکباد دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تیسرا ٹی20: پاکستان نے آسٹریلیا کو 111 رنز سے شکست دے کر 7 سال بعد سیریز میں وائٹ واش کرلیا
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ ٹیم، ٹیم مینجمنٹ اور پوری قوم کو آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 سیریز میں شاندار کلین سویپ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ گرین شرٹس نے سیریز کے تمام میچز میں اعلیٰ معیار کی کرکٹ کا مظاہرہ کیا اور حریف ٹیم کو سنبھلنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔
Heartiest congratulations to our cricket team on their victory and phenomenal performance in the T20 series.
I commend the players, team management, and Chairman PCB @MohsinnaqviC42 for their dedication and outstanding efforts.
May this winning momentum continue.— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 31, 2026
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں غیر معمولی مہارت، جذبہ اور نظم و ضبط کا ثبوت دیا۔ انہوں نے اس تاریخی کامیابی کو کھلاڑیوں کی مسلسل محنت، باہمی تعاون اور پیشہ ورانہ رویے کا نتیجہ قرار دیا۔
شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی، ٹیم مینجمنٹ اور تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم آئندہ بھی اسی طرح کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی اور ملک کا نام روشن کرتی رہے گی۔
🚨 STATS & MILESTONES ALERT 🔢
➡️ First team to dismiss Australia below 100 three times in T20Is
➡️ First team to register a series sweep over Australia twice in a 3-match T20I series
➡️ @mnawaz94 became the first 🇵🇰 bowler and second overall to take a T20I five-wicket haul vs… pic.twitter.com/Sh3TiNXAVb— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 1, 2026
پاکستان کے لیے فخر کا باعث بننے والی کامیابی حاصل کی، صدر مملکت
دوسری جانب صدر آصف علی زرداری نے بھی پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی20 سیریز میں قومی ٹیم کی مسلسل کامیابی پر قوم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ٹی20 سیریز میں کلین سویپ قومی ٹیم کی اجتماعی محنت اور پیشہ ورانہ تیاری کا مظہر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ 2026، پاکستانی ٹیم کی آفیشل کٹ کی رونمائی کردی گئی
صدر کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے میدان میں ذمہ داری، ہم آہنگی اور اعتماد کے ساتھ کھیلتے ہوئے پاکستان کے لیے فخر کا باعث بننے والی کامیابی حاصل کی۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی ٹیم کی مسلسل کامیابی پر قوم کو مبارکباد۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سویپ قومی ٹیم کی اجتماعی محنت اور پیشہ ورانہ تیاری کا عکاس ہے: صدرِ مملکت
قومی کرکٹ ٹیم نے میدان میں ذمہ داری، ہم آہنگی اور…
— PPP (@MediaCellPPP) February 1, 2026
صدر آصف علی زرداری نے اس کامیابی پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور بالخصوص چیئرمین محسن نقوی کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کی یہ شاندار کارکردگی ملک کے لیے خوشی اور حوصلے کا باعث ہے۔














