موموز کی بھوک، 14 سالہ لڑکے نے 85 لاکھ کے زیورات چرالیے

منگل 3 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک غیر معمولی واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک 14 سالہ لڑکے نے اپنے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات چرا کر موموز کی لت پوری کرنے کے لیے بیچ دیے۔

اطلاعات کے مطابق لڑکا موموز کا اتنا عادی ہو گیا تھا کہ اس نے خفیہ طور پر گھر کے سونے کے زیورات نکال کر ایک مقامی مومو فروش کو دے دیے۔ وقت کے ساتھ متعدد زیورات غائب ہو گئے تاہم خاندان کو اس کا علم نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور کے ’موموز بوائے‘ کیا کچھ بنارہے ہیں؟

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب لڑکے کی خالہ اپنے والدین کے گھر زیورات لینے آئی۔ الماری کھولنے پر زیورات غائب ملے جس کے بعد خاندان نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ تحقیقات کے دوران یہ معلوم ہوا کہ لڑکا زیورات مومو فروش کو دیتا رہا۔

پولیس کے اہلکار نے بتایا کہ شکایت موصول ہو گئی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ ملزم کو جلد حراست میں لیا جائے گا۔ پولیس اب مومو فروش کو تلاش کر رہی ہے اور چوری شدہ زیورات کی کل مالیت کا تعین کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی تجاوزات کیس، وفاقی آئینی عدالت نے سعید غنی کے خلاف توہین عدالت درخواست سمیت سماعت مقرر کر دی

پیداواری صلاحیت کے باوجود پاکستان میں بجلی کی شدید کمی برقرار

دن میں زیادہ اور بار بار سونا صحت کے لیے نقصان دہ، موت کی جانب پیشقدمی قرار

پی ایس ایل میچ کے دوران عامر سہیل کے کراچی سے متعلق ریمارکس پر ہنگامہ، سوشل میڈیا پر سخت تنقید

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر خدشات

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار